جمعه 02/می/2025

گرفتاریاں

اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں باپ بیٹے سمیت 4 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران باپ بیٹے سمیت کم سے کم چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، پانچ بچوں سمیت 9 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نےفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پانچ بچوں سمیت کم سے کم نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غرب اردن سے حماس کے 122 کارکن گرفتار

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’ریشٹ کے اے این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے دو ماہ کے دوران غرب اردن میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 122 رہ نماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس گرفتاری کا مقصد غرب اردن میں حماس کی سرگرمیوں کو روکنا اور جماعت کو دباؤمیں رکھنا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، غرب اردن سے 8 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے سے ماں بیٹے کو اغوا کر لیا

قابض صہیونی فوجیوں نے جمعرات اور جمعہ کی شام ماں اور بیٹے اور دو بھاءیوں سمیت پانچ شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

جون میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 500 فلسطینی گرفتار

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021ء کے دوران قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران پانچ سو کےقریب فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں زندانوں میں ڈال دیا ہے۔

یہودی شرپسندوں کے فلیگ مارچ میں نبی اکرم کی شان میں گستاخی

مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیزی فلیگ مارچ میں انتہا پسند آباد کارں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی۔

صہیونی فوجیوں نے الشیخ أبو شرخ کو الخلیل میں انکے گھر سے اغوا کر لیا

قابض صہیونی فوجیوں نے ہفتے کی صبح مشہور مذہبی اور قومی شخصیت الشيخ فراس أبو شرخ کو الخلیل شہر میں الكسرة کے علاقے میں انکے گھر سے اغوا کر لیا۔

ایک روز میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 45 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے خلاف تلاشی اور ان کی گرفتاری کی مہم جاری ہے۔ قابض فوج نے صرف ایک روز میں 45 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کریک ڈائون میں کئی ایسے فلسطینی نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہےجنہیں حالیہ ایام میں پہلے بھی گرفتار کرکے انہیں رہا گیا ہے۔قابض فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ القدس اور غرب اردن کے تمامم علاقوں میں جاری ہے۔کلب برائے اسیران کے مطابق قابض فوج کے ہاتھوں اپریل کے دوران 700 فلسطینیوں‌کو گرفتار کیاگیا۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق القدس شہر سے ہے اور ان میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں پرمشتمل ہے۔ادھر فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی ایک رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی فوج نے 250 فلسطینی روزہ داروں کو گرفتار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، القدس سے 80 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کریک ڈائون کے دوران تین روز میں 80 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔