
جنوری میں القدس سے 220 فلسطینی گرفتار، 34 مکانات مسمار
بدھ-2-فروری-2022
القسطل نیوز نیٹ ورک نے جنوری کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مضافات سے تقریباً 220 فلسطینیوں کی قابض اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔