
اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن جاری، فلسطینی رکن پارلیمان گرفتار
جمعہ-4-اگست-2017
قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں آج جمعہ کے روز بھی فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے گئے۔ جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں تلاشی کے دوران فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد ابو طیر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔