جمعه 02/می/2025

کریک ڈاون

بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے دو سگے بھائی گرفتار کر لیے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں واقع ’شعفاط‘ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دو سگے بھائیوں عمر اورمحمد طہ کو حراست میں لینے کے بعد ایک مقامی حراستی مرکز منتقل کر دیا۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی، الخلیل سے دو فلسطینی بچے گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کی کاروائیوں میں دو کم عمر فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا۔

فرعون صفت صہیونیوں کی کریک ڈاؤن مہم، 483 فلسطینی بچے گرفتار

فلسطین کے سرکاری محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم میں فلسطینی بچے خاص طورپر نشانہ بنائے جا رہےہیں۔ رواں سال میں فرعون صفت صہیونیوں نے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں اب تک کم سے کم 483 فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا۔

اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 14 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج بدھ کو تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔قابض فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران ایک پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بچوں سمیت 7 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت مزید سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،اگست میں 450 فلسطینی پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے۔ گذشتہ ماہ [اگست میں] اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہنے والی تلاشی کی کارروائیوں میں ساڑھے چار سو فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،16 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے گھر گھر چھاپے، مزید 9 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج اتوار کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید نو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، شہید کے بھائی سمیت9 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے گھر گھر چھاپے، مزید 16 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورسز کو تلاشی کے دوران غرب اردن کے الخلیل شہر سے اسلحہ بھی ملا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا۔