
قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون، ۱۳ فلسطینی گرفتار
منگل-19-جون-2018
قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں منگل کے روز چھاپہ مار کارروائی کے دوران تیرہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ تیرہ مطلوبہ فلسطینیوں کو اسرائیلی اہداف کے خلاف مبنیہ حملوں کی منصوبہ بندی کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔