شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاہو

نیتن یاھو۔ شاہ عبداللہ ملاقات اور امریکی حکام کا دورہ مشرق وسطیٰ!

تین روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اردن کا مختصر دورہ کیا اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان یہ چار سال کے وقفے سے ہونے والی ملاقات ہے۔ جبکہ ایک سال پیشتر دونوں ملک ایک سنگین سفارتی تنازع میں الجھے جس کے بعد اردن نے اپنے ہاں متعین اسرائیل کی خاتون سفیر عینات شلائن اور اس کے عملے کو ملک سے نکال دیا تھا۔ کئی ماہ کے تعطل کے بعد چند ماہ قبل دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے۔

’بدبُودار‘ نیتن یاھو، کذاب اور نہتے فلسطینیوں کا قاتل ہے:شمالی کوریا

شمالی کوریا نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو’بد بودار‘ کذاب اور نہتے فلسطینیوں کا ’قاتل‘ ہے اور وہ امریکا اور شمالی کوریا کےدرمیان بہتری کی طرف گامزن تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی سازش کررہا ہے۔

نیتن یاھو اور اہلیہ کے خلاف کرپشن کیسزکی منگل سے دوبارہ تحقیقات

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی ۱۰ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی اہلیہ کے خلاف کرپشن کیسز کی منگل سے دوبارہ سماعت شروع کررہی ہے۔

آرمی چیف کی جاسوسی کے الزام کے بعد نیتن یاھو سے استعفے کا مطالبہ

اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ کے ایک سابق سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سابق آرمی چیف کی جاسوسی کے احکامات صادر کیے تھے۔

اسرائیلی حکومت کی غزہ کو سنگین نتائج کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے ہاون راکٹ حملے کے بعد غزہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی استغاثہ بنجم نیتن یاھو کےخلاف کرپشن مقدمہ چلانے کو تیار

اسرائیل کے پراسیکیوٹر جنرل برائے ٹیکس واقتصادیات نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن کےخلاف مقدمہ چلانے کی سفارش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

نیتن یاھو کی رہائش گاہ پر دھواں چھوڑنے والے بموں سے حملہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی فلسطین کے شہر حیفا میں قائم اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی رہائش گاہ پر دھواں چھوڑنے والے تین بم پھینکے گئے۔

اسرائیلی وزیر صحت نے نیتن یاھو کی حکومت گرانے کی دھمکی کیوں دی

اسرائیلی حکومت کی طرف سے ’حریدیم‘ یہودی مذہبی گروہ کو فوج میں خدمات انجام دینے سے مستثنیٰ قرار دینے کے مجوز قانون کی منظوری میں تاخیر پر وزیراعظم نیتن یاھو کی حکومت ایک بار پھر خطرے میں ہے۔

نیتن یاھو کے کارٹون پرجرمن کارٹونسٹ ملازمت سے فارغ

جرمنی کے ایک معمر کارٹونسٹ [خاکہ ساز] نے حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا ایک ایسا خاکہ تیار کیا جس کی اشاعت کے بعد انہیں اخبار کی ملازمت سے ہاتھ دھوناپڑ گئے۔

ایران سے معاہدہ توڑنے پر ٹرمپ کے شکر گذار ہیں: نیتن یاھو

اسرائیل نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علاحدگی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔