شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاہو

یائیر لبید نے نیتن یاھوسے شراکت اقتدارکی پیشکش مسترد کردی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق 'یش عتید' نامی سیاسی جماعت کے سربراہ یائیرلبید اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ شراکت اقتدار کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی جماعت کو شامل کیا جائے گا۔

کیا نیتن یاھو کے حکومت سازی کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے؟

اسرائیل میں کنیسٹ کے 22 عام انتخابات میں حکمران جماعت' لیکوڈ' کی حاصل کردہ نشستوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جو کہ ان کے حریف بینی گینٹز کی جماعت'بلیو وائیٹ' سے ایک سیٹ کم ہے۔ بلیو وائٹ کی نشستوں کی تعداد 33 ہے۔ اسرائیلی ریاست کی سیاست پر نظر رکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ نیتن یاھو کی جماعت کی سیٹوں میں اضافے کے بعد ان کی حکومت سازی کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

نیتن یاھو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار دھوکا دیتے رہے: ریکس ٹیلرسن

سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو بار بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "غلط معلومات" فراہم کرکے "دھوکہ" دیتے اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے۔

بنجمن نیتن یاھو نے کنیسٹ کے انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کی صبح گذشتہ منگل کو ہونے والے انتخابات میں واضح طور پر شکست تسلیم کرتے ہوئے دائیں بازو کی جماعتوں پرمشتمل حکومت تشکیل دینے سے دست بردارہوگئے ہیں۔

جرمن چانسلر نے وادی اردن سے متعلق نیتن یاھو کا اعلان مسترد کردیا

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے وادی اردن کے علاقے کو اسرائیلی خودمختاری کے تحت لانے کا اعلان مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی اردن کے بارے میں نیتن یاھو کے موقف سے اتفاق نہیں۔

نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر نیتن یاھو کا’فیس بک’ صفحہ دوبارہ بند

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ 'فیس بک' کا ضمیر کچھ دیر کے لیے جاگ اٹھا اور اس نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا 'فیس بک' صحفہ عربوں اور فلسطینیوں سے نفرت سے بھرپور مواد پوسٹ کرنے پر بلاک کردیا۔

اقتدار کی بقاء کے لیے نیتن یاھو کی انتخابات جیتنے سرتوڑ کوشش

اسرائیل میں کل منگل کے روز عام انتخابات ہوئے جن میں اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے حامیوں کو برتری حاصل ہوئی ہے۔ گذشتہ 5 ماہ کے دوران ہونے والے یہ دوسرے انتخابات ہیں۔ اس سلسلے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوا جو کئی علاقوں میں رات 10 بجے تک جاری رہا۔

‘قطری وزیرخارجہ نے نیتن یاھو سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا’

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے رواں سال فروری میں وارسا میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقع پر قطری وزیرخارجہ سے ملاقات کی درخواست دی تھی مگر قطری وزیرخارجہ نے درخواست مسترد کر دی تھی۔

نیتن یاھو نے غرب اردن میں یہودی کالونی کی منظوری دے دی

عالمی برادری کی طرف سے شدید تنقید کے باوجود اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت نے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے صرف دو روز قبل مقبوضہ فلسطینی علاقے غربِ اردن میں یہودی آبادکاروں کی ایک بستی کی منظوری دے دی ہے۔

نیتن یاھو فلسطینی اراضی کی قیمت پرانتخابات جیتنا چاہتا ہے

ترکی کےوزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کی وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو گھٹیا انتخابی نعروں کے ذریعے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ وہ غرب اردن کی فلسطینی اراضی کی قیمت پر انتخابات جیتنا چاہتےہیں۔