اسرائیلی فضائیہ کے سیکڑوں افسران نیتن یاھو کی حکومت کےخلاف
منگل-25-فروری-2020
اسرائیلی فضائیہ کے سیکڑوں افسران نے صدر رئوف ریفلین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد بنجمن نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل کی دعوت نہ دیں۔
منگل-25-فروری-2020
اسرائیلی فضائیہ کے سیکڑوں افسران نے صدر رئوف ریفلین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد بنجمن نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل کی دعوت نہ دیں۔
ہفتہ-22-فروری-2020
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری اور توسیع پسندی کے دو نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اردن نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہودی آباد کاری کو یک طرفہ اقدام اور امن مساعی کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
پیر-17-فروری-2020
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کی فضائی کمپنیوں نے سوڈان کی فضائی حدود سے باقاعدہ سفر کا آغاز کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوڈان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے اور کسی قسم کی روک تھام نہیںہے۔
اتوار-16-فروری-2020
سوڈان میں گذشتہ برس صدر عمر البشیر کا تختہ الٹے جانے کے بعد نئی حکومت نے اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان کی اجازت سے اسرائیل کے لیے سوڈان کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا ہے۔
بدھ-12-فروری-2020
اسرائیل میں عرب کمیونٹی کے نمائندہ سیاسی اتحاد نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب اتحاد کاکہنا ہے کہ نیتن یاھو ملک میں انتہا پسندی اور نسل پرستی کے بیج بو رہے ہیں۔
پیر-10-فروری-2020
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی کومسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہناہے کہ نیتن یاھو کا دھمکی آمیز بیان ان کا جنگی جنون اور فلسطینی قوم پرخوف مسلط کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
پیر-10-فروری-2020
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیوں کی فلسطینی قیادت کی طرف سے شدید الفاظ میں مذمت سامنے آئی ہے۔ فلسطینی رہ نمائوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے دھمکی آمیز بیانات کو صہیونی وزیر اعظم کی انتخابی مہم کے لیے پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔
اتوار-9-فروری-2020
اسرائیل کی بلیو وائٹ سیاسی جماعت کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے اپنے سب سےبڑے سیاسی حریف بنجمن نینتن یاھو پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو فوج کے معاملے میں غیر جمہوری طریقہ کار اپنائے ہوئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ نتین یاھو ایسے فیصلے تبدیل کرتے ہیں جیسے جرابیں تبدیل کی جاتی ہیں۔
جمعرات-6-فروری-2020
سوڈان کی قومہ امہ پارٹی کے صدر اور ممتاز سیاست دان صادق المہدی نے خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان کی یوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنرل برھان کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سوڈانی قوم، عرب اقوام ، عالم اسلام اور عالمی مفادات کے خلاف ہے۔
جمعرات-6-فروری-2020
حال ہی میں سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے افریقی ملک یوگنڈا کے دورے پر آئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے ابھی ابھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کی بازگشت بھی دھیمی نہیں پڑی ہے۔ امریکی منصوبے کو نہ صرف فلسطینی قوم ، عرب ممالک، عالم اسلام بلکہ یورپی ممالک نے بھی مسترد کر دیا ہے۔