جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہو

نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے بغیر فلسطین کا نقشہ کیوں پیش کیا؟

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل پیر کو،غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی محور فلاڈیلفیا (صلاح الدین) کی صورتحال کی وضاحت کے دوران فلسطین کا تاریخی نقشہ پیش کیا جس میں مغربی کنارہ غائب تھا اور صرف غزہ کی پٹی کو دکھایا گیا تھا۔ اس نقشے نے بڑے پیمانے پر تنازعہ اور غصے کو جنم دیا ہے۔

امریکی تجویزبارے بلنکن کا بیان ایک نیا دھوکہ ہے:مزاحمتی کمیٹیز

فلسطین میں مزاحمتی کمیٹیز کا کہنا ہے کہ نئی امریکی تجویز کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیانات گذشتہ دو جولائی کو طے پانے والے معاہدے کو روکنے کے لیے ایک نئی امریکی چال ہے۔

’’نیتن یاہو سلامتی، معیشت اور معاشرے کو پاتال کی طرف لے جا رہے ہیں‘‘

اخبار ”معاریف“ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے سربراہ نیتن یاہو نے اسرائیلی معاشرے میں فتنے اور تفرقہ کا بیج بو دیا ہے اور وہ اسرائیل کی سلامتی اور معیشت کو کھائی کی طرف لے جا رہے ہیں کیونکہ انتہا پسند صہیونی قوم پرست تحریک کا ریاست کے جوڑوں پر کنٹرول بڑھ رہا ہے۔

پاکستان نے اسرائیل کو جنگی مجرم ریاست قرار دیا، حماس کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اسلام آباد نے نام نہاد قابض اسرائیلی ریاست کو ’جنگی مجرم‘ اور صہیونی فاشسٹ مجرم وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو ’دہشت گرد‘ شخص قرار دیا ہے۔

نیتن یاہو کو آئی سی جے سے گرفتاری وارنٹ کا خطرہ

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو، آرمی چیف ہرزی حلیوی اور وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔

نیتن یاہوکی جنگی مشین کی مدد کرنےوالے کیسے روس کی مذمت کرسکتے ہیں

​امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے سوال کیا کہ ان کا ملک نیتن یاہو کی جنگی مشین کی مالی معاونت کرتے ہوئے یوکرین پر روسی بمباری کی مذمت کیسے کر سکتا ہے؟​

قیدیوں کے اہل خانہ کا اسرائیلی پارلیمنٹ پردھاوا

غزہ میں حماس کے زیر حراست افراد کے خاندان کے درجنوں افراد نے پیر کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں فنانس کمیٹی کے اجلاس پر دھاوا بول دیا اور نعرے لگائے۔ مظاہرین’’ہمارے پیارے وہاں مررہے ہیں تم یہاں نہیں بیٹھو گے‘‘۔ کے نعرے لگا رہے تھے۔

سائبر جنگ جاری، نیتن یاہو کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

ہیکرز صیہونی غاصب حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو کا فیس بک سائٹ پر صفحہ ہیک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

نیتن یاہو حکومت کے خلاف تل ابیب اور حیفا میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

اسرائیلی اپوزیشن کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے ہفتہ کی شام تل ابیب کے وسط اور حیفا شہر کے ھبیما سکوائر میں جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ نیتن یاہو کی حکومت کے قانونی نظام میں اصلاحات اور سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کے منصوبوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناقدین نے کہا کہ یہ اقدام جمہوری چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو تباہ کر دے گا۔

"لیکوڈ” کے وفد کا "الخان الاحمر” کا دورہ کرنے کا عزم

اسرائیلی دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی کے کنیسٹ ارکان اگلے پیر کو مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع خان الاحمر کے بدوی گاؤں کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس کا مقصد وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر اسے خالی کرنے اور اسے منہدم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔