جمعه 15/نوامبر/2024

نائل البرغوثی

القسام بریگیڈز کی طویل ترین سزا کاٹنے والے اسیر سے یکجہتی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اسرائیلی جیلوں میں سب سے طویل عرصے سے قید فلسطینی اسیر نائل البرغوثی کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

طویل ترین قید کی سزا کاٹنے والا بہادر فلسطینی لیڈر!

اگرکوئی یہ سوال پوچھا کہ دنیا بھر کی ہزاروں جیلوں میں قید سب سے طویل سزا کاٹنے والا شخص کون ہوگا؟ تو اس کا جواب ہے"نائل البرغوثی"۔

’کوبر‘ صہیونیوں کو ناکوں چنے چبوانے والے بہادروں کی سرزمین!

دو روز قبل دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے ’کوبر‘ سے تعلق رکھنے والے ایک 17 سالہ نوجوان فدائی حملہ آور محمد طارق دار یوسف نے اپنی جان پر کھیل کرایک غاصب صہیونی کو جنہم واصل کرنے اور دو کو زخمی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر’کوبر‘ کو فلسطینی اور عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

قومی یکجہتی اجتماعی قومی فریضہ ہے:نائل البرغوثی

اسرائیلی زندانوں میں طویل ترین قید کاٹنے والے فلسطینی اسیر رہ نما نائل البرغوثی نے فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والے اختلافات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی یکجہتی پورے وطن اورقوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انسانی حقوق گروپ کا نائل البرغوثی کی فوری رہائی کامطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیم ’یوری اتحاد برائے حقوق اسیران‘نے قدیم ترین فلسطینی اسیر نائل البرغوثی کی صہیونی جیل سے فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی سزا جوتی کی نوک پر،ایک ماہ کے بعد رہا ہوجائوں گا:برغوثی

اسرائیل کی فوجی عدالت کی طرف سے فلسطینی لیڈر اور طویل ترین قید کاٹنے والے سیاسی رہ نما نائل البرغوثی نے اسرائیلی عدالت کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس سزا کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔ اس سزا کی کوئی حیثیت نہیں۔ میں ایک ماہ بعد اسرائیلی قید سے آزاد ہوجاؤں گا۔

صہیونی عدالت کا ظالمانہ ’انصاف‘ البرغوثی کی عمر قید کی سزا بحال

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے کل بدھ کو اپنے فیصلے میں طویل عرصے تک اسرائیلی جیل میں بہ طور سیاسی قید سزا کاٹنے والے فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کی عمر قید اور اٹھارہ سال اضافی قید کی سزا بحال کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے عوامی، سیاسی اور انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے نائل البرغوثی کو دی گئی ظالمانہ سزا پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطینی اسیر نے رہائی کے بعد جلاوطنی کا اسرائیلی آپشن مسترد کر دیا

اسرائیلی جیلوں میں طویل ترین قید کاٹنے والے فلسطینی اسیر نائل برغوثی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ صہیونی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے رہائی پانے والے اسیران کو نہ تو جلاوطن کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی طاقت انہیں اپنے اہل خانہ سے جدا کر سکتی ہے۔

فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کی عمر قید کی سزا بحال کیے جانے کا خدشہ

قابض صہیونی فوج نے زیرحراست بزرگ فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کو ظالمانہ طریقے سے جزیرہ نما النقب کی جیل سے ریمون نامی ایک دوسری جیل میں منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے نائل البرغوثی کی سابقہ عمرقید کی سزا بحال کی جاسکتی ہے۔

نائل البرغوثی جزیرہ نما النقب سے ریمون عقوبت خانے منتقل

قابض صہیونی فوج نے زیرحراست بزرگ فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کو ظالمانہ طریقے سے جزیرہ نما النقب کی جیل سے ریمون نامی ایک دوسری جیل میں منتقل کردیا ہے۔