جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارہ

اسرائیل غرب اردن کو اپنی حدود میں شامل کرنے سے باز رہے:یور یونین

یورپی یونین کے ہائی کمیشن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے عرب علاقوں میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ روکتے ہوئے امن بات چیت کا بلا تاخیر آغاز کرے۔ یونین کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلسطینی علاقے غرب اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

نجی فلسطینی اراضی پر تعمیر 4000 مکانات کو قانونی شکل دینے کے لیے کوشاں

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن نے فلسطینیوں کی نجی اراضی پر تعمیر کی گئی کالونیوں اور مکانات پر پیدا ہونے والے تنازع کو بات چیت اور مفاہمت کے ذریعے حل کرنے پر متفق ہو گئی ہے۔ اخباری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نجی اراضی پرتعمیر کیے گئے چار ہزار سے زاید مکانات کوقانونی شکل دینے کے لیے کوشاں ہے۔

اہل فلسطین پینے کے صاف پانی کے سنگین بحران کا شکار ہیں: عالمی بنک

عالمی بنک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہل فلسطین پینے کے صاف پانی کے سنگین بحران کا شکار ہیں۔

صہیونی فوج کی نابلس میں سیکڑوں ایکڑ فلسطینی اراضی ہتھیانے کی تیاری

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی وسیع رقبے پرمحیط اراضی غصب کرنے کی سازشیں تیز کر دی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی حراستی مہم، مغربی کنارے سے 14 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں حراستی مہم کے دوران 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

امریکا اور کینیڈا سے مزید 233 یہودی فلسطین منتقل

اسرائیلی ریاست کی جانب سے دنیا بھر سےیہودیوں کو لانے اور غیرقانونی طورپر فلسطین میں آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا بھر سے یہودیوں کی فلسطین منتقلی کی تازہ مہم کے دوران آج بدھ کو امریکا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 233 یہودی فلسطین میں پہنچا دیے گئے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 102 فلسطینی زیرحراست

قابض صہیونی افواج نے فلسطینی شہروں میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن میں کم سے کم 102 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد خفیہ حراستی مراکز اور اذیت گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی،ایک ہفتے میں دو فلسطینی شہید 44 زخمی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق’’اوچا‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہری شہید اور 44 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔

امریکا سے لائےگئے 220 یہودیوں کی فلسطین میں غیرقانونی آباد کاری

اسرائیلی حکومت کی جانب سے دنیا بھر سے یہودی آباد کاروں کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی آباد کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت نے امریکا سے 220 یہودیوں کو فلسطینی علاقوں میں آباد کرنے کے لیے انہیں فلسطین منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل نے پانی بند کردیا، فلسطینی روزہ دار بوند بوند کو ترسنے لگے

فلسطینی علاقوں کو پانی کی فراہمی کی ذمہ دار اسرائیلی کمپنی ’’میکروٹ‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں بالخصوص سلفیت اور اس کے مضافات کو پانی کی سپلائی اچانک بند کردی ہے جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی آبادی اور روزہ داروں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔