جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارہ

مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کا آپشن موجود ہے: جیرڈ کشنر

امریکی صدر کے داماد اور ان کے خصوصی مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہےکہ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا آپشن آج بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق امارات اور اسرائیل کے درمیان امن کے قیام کے لیے روکا گیا تھا۔

غرب اردن میں کرونا سے مزید 6 ہلاکتیں، 439 نئے کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 439 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ گذشتہ روز مزید چھ مریض اس وبا سے چل بسے۔

کرونا وبا پھیلنے کے بعد مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈائون

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں کرونا کی وبا کے تیزی سے پھیلائو کے بعد وزیراعظم محمد اشتیہ نے تمام شہروں میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین کےآبی اور خوراک کے وسائل پر غاصب صہیونیوں کی ڈاکہ زنی

فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قیام اور صہیونی آباد کاروں کے غاصبانہ قبضے کے بعد سے ہی ان آباد غاصبوں نے فلسطین کے قدرتی وسائل، خوراک اور آبی وسائل کی لوٹ مار شروع کر دی۔ آبی اور خوراک کے وسائل پر قبضہ اسرائیل کے اہداف ومقاصد میں شامل رہا اور مختلف طریقوں اور ذرائع سے فلسطینیوں کے وسائل کو چوری کیا جاتا رہا۔

گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 7 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے حراستی مراکز میں منتقل کر دیا ہے۔

عباس ملیشیا نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 10 فلسطینی حراست میں لے لیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز عباس ملیشیا نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں‌لے لیا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون،20 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے ل یا۔

اشتہاری ہمارے حوالے کرو ورنہ پورا خاندان شہر بدر

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے کوبر کے ایک فلسطینی خاندان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے فوج کو مطلوب نوجوان حوالے نہ کیا تو پورے خاندان کو شہر بدر کردیا جائے گا۔

عالمی ادارہ خوراک نے لاکھوں بے سہارا فلسطینیوں کو محروم کر دیا

اقوام متحدہ کے زیرانتظام عالمی ادارہ خوراک نے قریبا دو لاکھ بے سہارا اور نادار فلسطینیوں کو دی جانے والی خوراک بند کر دی ہے۔ یہ خوراک غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں نادار فلسطینیوں کو دی جاتی تھی۔ عالمی فوڈ پروگرام کے فیصلے سے ایک لاکھ 90 ہزار فلسطینی براہ راست اور لاکھوں فلسطینی بالواسطہ طورپر متاثر ہوں‌ گے۔

جاسوسی آلات کی تنصیب صہیونی فوج کا نیا حربہ!

حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی مجاھد اشرف نعالوۃ کی شہادت کے بعد صہیونی فوج نے جس بے رحمی کے ساتھ شہید کے عزیزو اقارب کے گھروں میں گھس کر ان میں توڑپھوڑ کی اور تلاشی لی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ تلاشی، توڑپھوڑ، لوٹ مار اور مکینوں کو ہراساں کرنا تو معمول کی بات ہے مگر دشمن فوج نے ان کے گھروں میں جاسوسی کے خفیہ آلات نصب کرکے گھروں میں ہونے والی ہرنقل وحرکت نوٹ کرنے کا ایک نیا حربہ استعمال کیا۔