چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر

50 کروڑ ڈالر کی امداد، اسماعیل ھنیہ کا مصری صدر سے اظہار تشکر

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد مختص کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

السیسی کا غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کااعلان

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں ہونے والی تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مصر، ترکی اور قطر متحرک:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے انچارج خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مصر، ترکی، قطر اور امریکا نے کوششیں تیز کردی ہیں۔

مصر ،اقوام متحدہ کا غزہ اور القدس میں امن کی کوششوں‌ پر اتفاق

مصر اور اقوام متحدہ نے بیت المقدس میں جاری کشیدگی کم کرنے اور غزہ کی پٹی میں جنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیےمتفقہ طورپر کوششیں جاری رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

مصر: اسرائیل مخالف عوامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ انتقال کرگئے

اسرائیل کے خلاف عوامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ الشیخ حافظ سلامہ آج منگل کے روز مصر کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 96 سال تھی اور وہ اکتوبر1973ء اور بعض دوسری جنگوں میں اسرائیل کے خلاف بھرپور طریقے سے برسرپیکار رہے۔

مصر نے 5 فلسطینی ماہی گیر رہا کر دیے

مصری فوج نے گرفتار کیے گئے پانچ فلسطینی ماہی گیر گذشتہ روز رہا کر دیے۔ انہیں کچھ عرصہ قبل جنوبی غزہ کی پٹی کے سمندر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

مصر:ٹرین حادثے میں حماس کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے مصر میں گذشتہ روز پیش آنےوالے ٹرین کےحادثے پرمصری قوم سے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں فوت ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کی دعا کی ہے۔

مصر اور ترکی کے درمیان قربت کا خیر مقدم کرتے ہیں:اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترکی اور مصر کے درمیان کشیدگی میں کمی اور دونوں ممالک میں بڑھتی قربت کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا ٹرین حادثے پرمصری صدر سے اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مصر میں دو ریل گاڑیوں کے تصادم میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مصر:ٹرینوں کے حادثے میں 32 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جمعہ کے روز سوھاج گورنری میں طہطا کے مقام پر دو مسافر ریل گاڑیوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک اور ایک سو سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔