مصری فوج نے گرفتار کیے گئے پانچ فلسطینی ماہی گیر گذشتہ روز رہا کر دیے۔ انہیں کچھ عرصہ قبل جنوبی غزہ کی پٹی کے سمندر سے حراست میں لیا گیا تھا۔
ان ماہی گیروں کی شناخت محمد البردویل، محمود السعیدینی، نادر شلوف، محمد صبیح اور محمود شبانہ کے نام سے کی گئی ہے۔
ان ماہی گیروں کو ایک ہی وقت میں نہیں بلکہ مختلف اوقات اور واقعات میں گرفتار کیا گیا تھا۔