سه شنبه 13/می/2025

مسجد اقصیٰ

جمعۃ الوداع پر لاکھوں فلسطینیوں‌کی قبلہ اول میں حاضری

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے سخت رکاوٹوں اور شدید گرمی کے باوجود اڑھائی لاکھ سے زاید فلسطینیوں‌ نے قبلہ اول میں جمعۃ الوداع کے موقع پر حاضری دی۔

"ھنادی حلوانی” مسجد اقصیٰ کی باہمت مرابطہ!

مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا دیرینہ تعلق قائم کرنے اور مقدس مقام سے دینی وابستگی رکھنے والے فلسطینیوں کے لیے 'مرابطین' اور مرابطات کی اصطلاحیں استعمال کی جاتی ہیں۔ قبلہ اول کے یہ مرابط اپنے اس دینی فریضے کی ادائی کی پاداش میں‌ صہیونی ریاست کی طرف سے طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جاتا، اذیت ناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

جمعۃ الوداع اور لیلۃ القدر پر اقصیٰ میں دس لاکھ نمازیوں کی آمد متوقع

گذشتہ شب ایک لاکھ فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز میں شرکت کی۔ آج جمعۃ الوداع کے موقع پر 10 لاکھ فلسطینی مسلمانوں کی قبلہ اول میں آمد اور لیلۃ القدر کی عبادت میں شرکت متوقع ہے۔

عالم اسلام قبلہ اول اور القدس کے دفاع کے لیے فوری اقدامات کرے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور القدس کی پنجہ یہود سے آزادی کے لیے فعال اور فوری کردار ادا کرے۔

جُمعۃ الوداع پر 10 لاکھ افراد کو قبلہ اول میں نماز میں شرکت کی دعوت

گذشتہ شب ایک لاکھ فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز میں شرکت کی۔

یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ‌ میں معتکفین پر حملے کی جسارت

ماہ صیام میں‌ یہودی آباد کاروں‌ کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کے روز بھی درجنوں‌ یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں جا گھسے اور وہاں پر موجود نمازیوں اور معتکفین کو زدو کوب کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس اور فوج نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

دو فلسطینی شہریوں کے مسجد اقصیٰ داخلے پر پابندی عاید

قابض اسرائیلی پولیس نے یروشلم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو انکی آزادی کی شرط کے طور پر دو ہفتوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔

اسرائیلی پولیس کی صہیونی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اجازت

صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

مسجد اقصیٰ میں طواف کے لیے فلسطینی روزہ داروں کی آمد جاری

کل اتوار کو اسرائیلی فوج کی طرف سے القدس میں شہریو‌ں‌ پر تشدد کے باوجود مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کے لیے روزہ داروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی ریاست قبلہ اول کے خلاف یہودی سازشوں سے باز رہے: اردن

اردن کی وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی آباد کاروں‌ کی اشتعال انگیزی فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اردنی حکومت کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی ماہ صیام میں‌ قبلہ اول کی بے حرمتی، نمازیوں کو ہراساں کرنا اور محکمہ اوقاف کے عملے کو زدو کوب کرنا ناقابل قبول اقدام ہے۔