سه شنبه 18/مارس/2025

دو فلسطینی شہریوں کے مسجد اقصیٰ داخلے پر پابندی عاید

پیر 27-مئی-2019

قابض اسرائیلی پولیس نے یروشلم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو انکی آزادی کی شرط کے طور پر دو ہفتوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔

وادی حلوہ مرکز اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ابراہیم خلیل اور مصعب الدويك کو 14 روز کے لیے مسجد اقصیٰ سے دور رہنے کی شرط کے ساتھ ضمانت پر رہا کر دیا۔

اسرائیلی پولیس نے خلیل اور الدویک پر مسجد اقصیٰ میں رسومات کی ادائیگی کے دوران صہیونی آبادکاروں کا پیچھا کرنے  کا الزام  عائد کیا۔

مختصر لنک:

کاپی