جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ پر دھاوا

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں دسیوں یہودی قبلہ اول میں داخل

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 65 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

جنوری میں 1756 ناپاک یہودی قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب!

یہودی آباد کاروں کی جانب سے حکومت اور فوج کی مکمل سرپرستی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوری2017ء کے دوران قبلہ اول پر یہودی شرپسندوں کے دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ جنوری میں 1756 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی بلوائیوں کے اتوار کو قبلہ اول پردھاوے، مقدس مقام کی بے حرمتی

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اتوار کو علی الصبح سے یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد گروپوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

رواں سال کے دوران 9 ہزار یہودیوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی

فلسطین میں مسجد اقصیٰ اور القدس امور کے میڈیا سینٹر ’’کیو پریس‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک نو ہزار یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ دوبارہ شروع

مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کی بارہ دن سے بندش کے بعد اسے یہودی آباد کاروں کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی قبلہ اول میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں پر چڑھائی

اسرائیلی فوج نے اتوار کو علی الصباح مسجد اقصیٰ میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں اور دوسری عبادت گذاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں نہتے روزہ دار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

بیت المقدس: 55 شرپسند صہیونی قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب

فلسطین میں غاصب یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجدا قصیٰ کی بے حرمتی کا شتعال انگیز سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اطلاعات کے مابق آج بدھ 23 جون کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے کئی گروہ قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی کھلے عام بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

دو ہفتوں میں ایک ہزار یہودی آباد کار قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب

فلسطین میں تازہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ جون کے پہلے دو ہفتوں کے دوران قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور پندرہ ایام میں ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کار قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے ہیں۔نیوز ایجنسی’قدس پریس‘ کی جانب سے جاری کردہ اعدود شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں کے پہلے دو ہفتوں کے دوران 994 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ سول یہودی آباد کاروں کے علاوہ فوجی، پولیس اہلکار اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے ایجنٹ بھی قبلہ اول میں دھاوا بولنے والوں میں شامل تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ جو مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کی سالگرہ کے موقع پر 307 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار صبح اور شام دونوں اوقات میں قبلہ اول میں داخل ہوتے رہے۔ ماہ صیام کے آنے کے بعد یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماہ صیام کے ایام میں 324 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ ان

انتہا پسند یہودا گلیک کی قیادت میں یہودی بلوائی قبلہ اول میں داخل

یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا اشتعال انگیز اور مکروہ سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کے روز بھی درجنوں یہودی انتہا پسند اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ قبلہ اول میں داخل ہونے والے یہودیوں کی قیادت انتہا پسند ربی یہوداگلیک کررہے تھے۔