مسجد اقصیٰ پرحملوں کی صورت میں فلسطینی خاموش نہیں رہیں گے
ہفتہ-9-ستمبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کل جمعہ کو زوردے کر کہا ہے کہ ہماری قوم مسجد اقصیٰ پر قابض ریاست کی جارحیت اس کے آباد کاروں کے حملے پرخاموش نہیں رہے گی۔
ہفتہ-9-ستمبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کل جمعہ کو زوردے کر کہا ہے کہ ہماری قوم مسجد اقصیٰ پر قابض ریاست کی جارحیت اس کے آباد کاروں کے حملے پرخاموش نہیں رہے گی۔
ہفتہ-2-ستمبر-2023
مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض حکام یہودی تعطیلات اور مذہبی تہوار مسجد اقصیٰ پر یہودی اور تلمودی بیانیہ مسلط کرنے کے لیے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کررہےہیں۔
اتوار-27-اگست-2023
قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اتوار کو دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
جمعرات-24-اگست-2023
کل بدھ کو صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے جب دوسری طرف فلسطینی شہری رمضان المبارک کے پہلے ظہر کی نماز کی تیاری کررہے تھے۔
بدھ-9-اگست-2023
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے زور دے کرکہا ہے کہ ہمارے فلسطینی عوام قربانیوں کی پرواہ کیے بغیر مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس کے اسلامی تشخص کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر قبضے کی پالیسی مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہماری قوم مسجد اقصیٰ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے۔
جمعرات-3-اگست-2023
قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد ابراہیمی میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق جولائی 2023ء میں مسجد ابراہیمی کے دروبام 54 بار اذان سے محروم رہے۔
منگل-1-اگست-2023
جولائی 2023 میں 6558 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا جو اس سال کے آغاز کے بعد دیگر مہینوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
پیر-31-جولائی-2023
آج سوموار کے روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ اس موقعے پر آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
اتوار-30-جولائی-2023
آج اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
جمعرات-27-جولائی-2023
جمعرات کی صبح سینکڑوں آباد کاروں نے، انتہا پسند صہیونی وزیر ایتمار بن غفیر کی قیادت میں مبارک مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ خصوصی پولیس کے تحفظ میں آبادکار "ہیکل کی تباہی" کی یاد منانے کے لیے مسجد اقصی میں گھس گئے۔