اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 53 یہودی قبلہ اول میں داخل
پیر-27-مارچ-2017
یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 53 یہودی شرپسندوں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔