پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ میں جمعہ

نمازجمعہ میں سوالاکھ تراویح میں لاکھ نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں حاضری

اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود گذشتہ روز جمعہ کی نماز میں ایک لاکھ بیس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ نے نماز جمعہ ادا کی۔ جب کہ کل جمعہ کی شام کو ایک لاکھ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز عشاء اورتراویح میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کی 13ویں تراویح میں تقریباً ایک لاکھ شہریوں نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز ادا کی۔قابض افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اپنی فوجی چوکیاں قائم کرکے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے لیے طاقت کے استعمال سمیت دیگر حربے استعمال کیے تاہم فلسطینی اسرائیلی پابندیوں کو توڑ کر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔قبل ازیں جمعہ کو اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے القدس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔

بیت المقدس کے نوجوان متحرک، قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس میں نوجوانوں کی تحریک نے آبادکاروں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ اور اس کے صحنوں میں کل جمعہ کی نماز میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں حاضری یقینی بنانے اور نمازجمعہ ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ افراد نے عید کی نماز قبلہ اول میں ادا کی

مسجد اقصیٰ کے اطراف میں اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی۔

پچاس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

آج جمعہ کے روز اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

مسجد اقصیٰ کا تحفظ پوری مسلم امہ پر فرض ہے: علما

مسلم امہ کے متعدد ممتاز علماء نے صیہونی ریاست کی سرپرستی میں بیت المقدس میں یہودیوں کو فلیگ مارچ کی اجازت دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اشتعال انگیز حرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عشا اور تراویح کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں دو لاکھ نمازیوں کی آمد

جمعہ کی شام ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی ۲۴ شب مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں عشاء اور تراویح کی نماز روحانی اور ایمانی ماحول میں ادا کی۔

رمضان کا چوتھا جمعہ: اڑھائی لاکھ مسلمانوں کی قبلہ اول میں آمد

آج اجمعہ کے روز اسرائیلی پابندیوں کے باوجود اڑھائی لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔

ایک لاکھ تیس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی

کل جمعہ کے روز اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

اسرائیل ایسٹرکے موقعے پر قبلہ اول کے خلاف کوئی سازش کرسکتا ہے:صبری

یروشلم میں اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن ایسٹر تہوار کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کے خلاف کوئی بڑی ازش کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن فلسطینی نمازیوں کی استقامت اور ثابت قدمی سے خوف زدہ ہے۔

مسجد اقصیٰ میں تراویح اور عشا میں ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں کی شرکت

ماہ صیام دسویں شب تراویح اور عشا کی نماز میں ایک لاکھ 50 ہزار فلسطینی نمازیوں نے نماز تراویح اور رات کی عبادت میں شرکت کی۔