جمعه 15/نوامبر/2024

مروان البرغوثی

’فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے نام نہاد مذاکرات کا ڈرامہ نہ رچائے‘

فلسطینی تحریک ’فتح‘ کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور اسرائیلی جیل میں قید جماعت کے مرکزی رہ نما مروان البرغوثی نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کا ڈرامہ نہ رچائے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی بحالی کےلیے چھ اہم شرائط پیش کرے اور ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل کے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

بھوک ہڑتالی اسیران کے قاید البرغوثی سے ان کے وکلاء کی ملاقات

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ریڈ کراس‘ کی کوشش سے 17اپریل سے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی رہ نما مروان البرغوثی سے ان کے وکلاء کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مروان البرغوثی سے ان کی ملاقات آج متوقع ہے تاہم خدشہ ہے کہ صہیونی انتظامیہ انہیں ملاقات سے روکنے کی کوشش کرے گی۔

‘مروان البرغوثی کی ہڑتال ختم کرنے سے متعلق خبر جھوٹی ہے’

قومی کمیٹی برائے بھوک ہڑتالی اسیران نے اسرائیلی جیل سروس کی جانب سے تحریک الفتح کے اسیر رہنما مروان البرغوثی کے بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کے اعلان کی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

اسرائیل کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:البرغوثی

اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے قاید اور تحریک فتح کے مرکزی رہ نما مروان البرغوثی نے کہا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

بھوک ہڑتالی اسیران کے قاید البرغوثی کی حالت تشویشناک

اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے قاید مروان البرغوثی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مروان البرغوثی کا ’فتح‘ کی مرکزی کمیٹی سے استعفے پر غور

فلسطینی سیاسی جماعت تحریک ’فتح‘ کے اسرائیلی جیل میں قید رہ نما مروان البرغوثی نے پارٹی کے اہم عہدوں میں نظر انداز کیے جانے کے رد عمل میں جماعت کی مرکزی کمیٹی سے استعفیٰ دینے پرغورشروع کیا ہے۔

تحریک فتح کی نئی قیادت اسرائیل کی منتخب کردہ ہے: فدوی البرغوثی

اسرائیلی جیل میں قید تحریک فتح کے رہ نما اور رکن قومی اسمبلی ’مروان البرغوثی‘ کی اہلیہ فدویٰ البرغوثی نے تحریک فتح کی نئی قیادت کے انتخاب کے دوران اپنے شوہر کو نظرانداز کئےجانے پر جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ تحریک کی فتح کی نئی قیادت کا چناؤ اسرائیل کی مرضی سے کیا گیا ہے۔ جو ارکان اور رہ نماؤں قربانیاں دے رہے ہیں انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

اسیر فتحاوی رہ نما کا فلسطینی اتھارٹی کی تشکیل نو کا مطالبہ

اسرائیل جیل میں قید فلسطینی سیاست دان اور تحریک فتح کے مرکزی رہ نما مروان البرغوثی نے فلسطینی اتھارٹی کی تشکیل نو کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ فلسطینی اتھارٹی قضیہ فلسطین کے لیے موثر کام نہیں کررہی ہے۔

مروان البرغوثی کا قومی وحدت کے لیے مساعی تیز کرنے پر زور

اسرائیل کی جیل میں قید ایک سرکردہ فلسطینی سیاسی رہ نما اور تحریک فتح کے مرکزی لیڈر مروان البرغوثی نے تمام قومی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فروعی اور جماعتی اختلافات سے بالا تر ہو کر قومی وحدت اور یکجہتی کے لیے کوششیں تیز کریں۔

اسیر رکن پارلیمنٹ مروان برغوثی ’ریمون‘ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل

اسرائیلی حکام نے زیرحراست فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور سرکردہ فلسطینی سیاست دان مروان البرغوثی کو ’ریمون‘ نامی جیل میں منتقل کیے جانے کے پانچ روز بعد وہاں سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔