جمعه 15/نوامبر/2024

متحدہ عرب امارات

بی ڈی ایس کا امارات کے پروپیگنڈہ پروگرام کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اسرائیل کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کرنے والی تحریک 'بائیکاٹ اینڈ ڈیویسٹمنٹ موومنٹ' (بی ڈی ایس) نے عرب خطے کےماہرین اور منصوبہ سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی معاونت سے شروع ہونے والے ایک پروگرام 'ناس ڈیلی' کا بائیکاٹ کریں کیونکہ اس پروگرام کا مقصد اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پروپیگنڈہ فورم مہیا کرنا اور صہیونی ریاست کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنا ہے۔

اماراتی وزیر ثقافت کا اسرائیل کے ساتھ ثقافتی تعلقات کے قیام کا اعلان

اماراتی خاتون وزیر ثقافت و نوجوانان نورہ الکعبی نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی ریاست کے مابین ثقافتی تعاون کو غیر مسبوق سطح پر فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔

امارات کی طرح عرب لیگ نے بھی فلسطینی قوم سے غداری کی: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ عرب لیگ کا اسرائیلی ریاست کی طرف جھکائو خطرناک نتائج پر منتج ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ عرب لیگ میں امارات اوراسرائیل کے درمیان تعلقات کی مخالفت میں پیش کی گئی قرارداد ناکام کرنا شرمناک پیش رفت ہے جس سے عرب لیگ کے تاریخی موقف میں کھلے انحراف کا پتا چلتا ہے۔

امارات-اسرائیل معاہدہ ایران کے خلاف مفادات کے لیے کیا گیا: پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پایا معاہدہ ابراہیم خطے اور مشرق وسطیٰ‌ میں امریکی مفادات کے تحفظ اور ایران کے خلاف محاذ مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا۔

امارات اور اسرائیل کے درمیان سوموار سے باقاعدہ فضائی سروس کا آغاز

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات اور صہیونی ریاست کے درمیان براہ راست فضائی سروس کے لیے آئندہ سوموار اکتیس اگست 2020ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

امارات اور اسرائیل کے درمیان بنکنگ سیکٹر میں دوطرفہ تعاون کا آغاز

اسرائیل اور خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کےقیام کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بنکنگ سیکٹر میں‌باقاعدہ تعاون کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایران نے اپنے دو ماہی گیروں کی ہلاکت کے بعد اماراتی بحری جہاز پکڑ لیا

ایران نے اپنے دومچھیروں کی ہلاکت اور جہاز قبضے میں لئے جانے کے بعد جواب میں متحدہ عرب امارات کا ایک بحری جہاز عملے سمیت پکڑلیا، تہران میں وزارت خارجہ کے مطابق اماراتی جہاز کو بحری حدود میں داخل ہونے پر حراست میں لے لیا گیا، وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ قبل ازیں پیر کو ہی اماراتی کوسٹ گارڈز نے اپنی حدود میں آنیوالے ایرانی جہاز کو پکڑ لیا تھا اور فائرنگ کر کے دوایرانی ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

القدس اللہ کا شہر، اسرائیل سے دوستی کرنے والے فلسطینیوں کے غدار ہیں

مقبوضہ بیت المقدس کے ایک سرکردہ عیسائی پادری اور القدس عالمی کمیٹی برائے امن و انصاف کے سربراہ پوپ مینوئل مسلم نے کہا ہے کہ القدس خدا کا شہر ہے۔ کوئی بھی اسے ترک نہیں کرسکتا ہے۔ اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کرنے والوں کا فلسطینیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ عالم اسلام کے لیے باعث عار ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیلی کےساتھ دوستی معاہدے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے 'تزویراتی حماقت' اور عالم اسلام کے لیے 'باعث عار' قرار دیا ہے۔

ترک صدر کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرنے کی دھمکی

ترکی نے اسرائیل سے امن معاہدہ طے کرنے پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔