جمعه 15/نوامبر/2024

متحدہ عرب امارات

اسرائیلی جرائم پیشہ عناصر نے اپنے کاروبار دبئی منتقل کرنا شروع کر دیے

عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل میں منشیات فروشوں اور جرائم کی تنظیموں نے اپنے کاروبار متحدہ عرب امارات میں منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا: اخبار

امریکی اخبار 'واشنگٹن پوسٹ' کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں ‌کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور دونوں ملکوں‌ کے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کے دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا ہے۔

نیتن یاھو کے 23 دسمبر 2020ء کو متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اسرائیل کے دورے کی تاریخ طے کردی گئی ہے۔ نیتن یاھو شیڈول کے مطابق 23 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

بدنام زمانہ جنگی مجرم متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کا سفیر مقرر

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے قریبی ساتھی اور فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں بدنامی کی حد تک مشہور 'آوی دیختر' کو متحدہ عرب امارات میں صہیونی ریاست کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے ہاں آوی دیختر کا شمار صہیونی ریاست کے جنگی مجرموں میں ہوتا ہے جن کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

امارات نے اسرائیل کو اپنی سرزمین پر اسکول قائم کرنے کی اجازت دے دی

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی سرزمین پر صہیونی ریاست کو تعلیمی اداروں کے قیام کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد دبئی میں پہلا اسرائیلی اسکول آئندہ سال قائم کیاجائے گا۔

نیتن یاھو آئندہ ہفتے امارات اور بحرین کا دورہ کریں گے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ ہفتے خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کا دورہ کریں گے۔

اماراتی بنک کا اسرائیل کے ایک بڑے بنک کے ساتھ معاہدہ

دبئی کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دُبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر اور اسرائیلی "ہاپولیم" بینک نے باہمی تعاون کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کا امارات اور بحرین میں سفیر واپس بھیجنے کا فیصلہ

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ روابط کی بحالی کے اعلان کے بعد ایک فلسطینی ذمے دار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلم کرنے اور تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج واپس بلائے گئے سفیر متحدہ عرب امارات اور بحرین میں دوبارہ تعینات کیے جا رہے ہیں۔

امارات آبادکاری اور غرب اردن کے الحاق کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے ایک بار پھر خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ابو ظبی پر فلسطین میں ‌یہودی آباد کاری کو فروغ دینے اور غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اشتعال انگیز منصوبے کی حوصلہ افزائی کا الزام عاید کیا ہے۔

امارات اور اسرائیل کی کانفرنس، دو طرفہ معاہدوں کو فعال کرنے پر اتفاق

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے جاری ہیں۔ گذشتہ روز اماراتی وزیر داخلہ سیف بن زاید آل نھیان اور صہیونی ریاست کے قومی سلامتی کے وزیر امیر اوہانا کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ ہوا۔