جمعه 15/نوامبر/2024

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اسرائیلی جرائم پیشہ عناصر کی اگلی منزل

عبرانی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ معاہدوں نے اسرائیلی جرائم پیشہ بالخصوص منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور جسم فروشی کے لیے سنہری منڈیاں کھول دی ہیں۔

اسرائیل کی وجہ سے خلیجی مصنفین کا امارات میں کتاب میلے کا بائیکاٹ

خلیجی ادیبوں، مصنفین اوردانشوروں نے ایمریٹس ایئرلائن فیسٹیول آف لٹریچر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جو آئندہ فروری میں شروع ہونے والا ہے۔ "گلف کولیشن اگینسٹ نارملائزیشن" کے اقدام کے مطابق یہ بائیکاٹ اسرائیلی ناول نگار اور مصنف ڈیوڈ گراسمین کی میلے کی سرگرمیوں میں شرکت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

اسرائیل اور امارات میں دوطرفہ تجارتی تبادلے کا حجم ایک ارب ڈالر

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

اماراتی فضائی کمپنی کا دسمبر سے اسرائیل کے لیے روزانہ پروازوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ایئرگروپ جو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئر لائنز میں سے ایک ہے نے جمعرات کو دبئی اور "تل ابیب" کے درمیان یومیہ پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر کے اوائل سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں شروع کرے گی۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں تیل کی سپلائی کا معاہدہ خطرے میں

ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا ہےکہ ماحولیاتی خدشات نے متحدہ عرب امارات اور "اسرائیل" کے درمیان تیل کا ایک خفیہ معاہدہ منسوخ کرنے کی پر مجبور کیا ہے جو گذشتہ اگست میں دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد سے کئے گئے معاہدوں کے دوران کیا گیا تھا۔

اسرائیل نے امیر حایک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کر دیا

اسرائیلی وزیرخارجہ یایئرلبید نے سینیر سفارت کار امیر حائک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیر تعینات کیا ہے۔

اماراتی اور اسرائیلی وزرا خارجہ کا مشترکہ مضمون، مل کر چلنے کا عزم

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اسرائیلی وزیرخارجہ یایئرلبید اور ان کے اماراتی ہم منصب عبداللہ بن زاید کا ایک مشترکہ مضمون شائع کیا ہے۔ اس مضموں میں دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے اسرائیلی ذرائع ابلاغ سے معاہدوں کی شدید مذمت

اسرائیل کے آئی 24 نیوز چینل اور متحدہ عرب امارات میں میڈیا کمپنیوں اور اداروں کے مابین مواد کی تیاری ، خبروں ، مشترکہ رپورٹس اور آرکائیو مواد کے تبادلے کے شعبوں میں معاہدوں کی مذمت کی ہے۔

یو اے ای سے غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے 20 ایمبولینسیں روانہ

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے ضروری ہنگامی حفاظتی سامان اور آلات سے لیس 20 ایمبولینسیں بھیجی ہیں۔

عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ٹیکس معاہدہ طے پاگیا

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ٹیکس معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔