
نمازیوں پر تشدد اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی ہے:عکرمہ صبری
پیر-27-جون-2016
قبلہ اول کے امام اور ممتازعالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور معتکفین پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے نمازیوں اور معتکفین پر تشدد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے تمام ریاستی ادارے منظم دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔