دوشنبه 17/مارس/2025

قبلہ اول

’یہودی شرپسندوں کے دھاوے قبلہ اول کو تقسیم کرنے کی مذموم سازش‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے ترجمان عزت الرشق نے یہودی آباد کاروں کے روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہودی اشرار کی طرف سے قبلہ اول پر یلغار مقدس مقام کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی ایک بھونڈی سازش ہے۔

عبادت کی آڑ میں 114یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

اسرائیل کے یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر نہ صرف اس کی بے حرمتی کی بلکہ رقص اور موسیقی کی محفل کے اشتعال انگیز انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کل بدھ کو کم سے کم 114 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی۔

بنیاد پرست یہودی مذہبی رہ نما کی قبلہ اول کے خلاف اشتعال انگیزی

فلسطینیوں کے خلاف نفرت اور مذہبی انتہا پسندی میں مشہور صہیونی مذہبی رہ نما اور اسرائیلی کنیسٹ کے رکن یہودا گلیک نے قبلہ اول کے خلاف ایک بار پھر اشتعال انگیز بیان دے کر فلسطینی عوام اور مسلمانوں کو مشتعل کر دیا ہے۔ یہودا گلیک نے انتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اول پر حملوں پر اکساتے ہوئے مسجد کے حفاظتی عملے اور محکمہ اوقاف کے مندوبین کو بیت المقدس سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

’جولائی میں 1059 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا‘

مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری صہیونی سازشوں پر نظر رکھنے والے ادارے’کیوپریس‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2016ء کے دوران 874 یہودی آباد کاروں سمیت مجموعی طور پر 1059 صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

قبلہ اول کے محافظ کی اسرائیلی تھانے میں طلبی کا نوٹس

اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ و اطلاعات اور مسجد اقصیٰ کے ایک سینیر محافظ کو سیکیورٹی مرکز میں رپورٹ پیش کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول میں رقص سرود کی محافل کا انعقاد

اسرائیل کے یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر نہ صرف اس کی بے حرمتی کی بلکہ رقص اور موسیقی کی محفل بھی منعقد کر ڈالیں۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے یہودی شرپسندوں کی اس اشتعال انگیز حرکت پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

یہودی بلوائیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسجد اقصیٰ میں تصادم

مسجد اقصیٰ پر فوج اور پولیس کی نگرانی میں دھاوے بولنے والے یہودی شرپسندوں اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔

’قبلہ اول پر یہودیوں کے حق کی نفی‘پر یونیسکو نے رائے شماری ملتوی کر دی

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے سائنس ثقافت ’’یونیسکو‘‘ نے مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو اسلامی تہذیب وثقافت کا حصہ قرار دینے کی اردنی درخواست پر رائے شماری اسرائیلی لابی کے دباؤ کے بعد ملتوی کر دی۔

ماہ صیام کی 27 ویں شب 4 لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول میں عبادت

اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے ظالمانہ رکاوٹوں کے باوجود ماہ صیام کی 27 ویں شب کے موقع پر 4 لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کی۔

قبلہ اول اور القدس کی آزادی تک جہاد جاری رہے گا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے خلاف منظم سازشیں کی جا رہی ہیں۔ فلسطینی تحریک آزادی اور تحریک مزاحمت ایک طرف صہیونی ریاست کے محاصرے میں ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔