
یہودیوں کی قبلہ اول تک رسائی میں سہولت کے لیے نئی صہیونی سازش بے نقاب
منگل-8-نومبر-2016
صہیونی ریاست نے یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول تک رسائی آسان بنانے کے لیے ایک نئی سازش تیار کرنا شروع کی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مسجد اقصیٰ کے قریب ایک نئی عمارت کی تعمیر کرنا چاہتی ہے جس کی تکمیل کے بعد یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کے اندر تک پہنچنے میں ایک نیا راستہ مل جائے گا۔