پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین

برازیل میں فلسطینی ناول نگار غسان کنفانی کے کتابوں کا ترجمہ

برازیلین پبلشنگ ہاؤس (تابلہ) نے جمعرات کو اپنے پرتگالی ورژن میں فلسطینی ناول نگار غسان کنفانی کی کتاب "دی لٹل لالٹین" کا اجراء کیا۔ یہ کتاب ناول نگار کے قتل کی 50 ویں برسی کے موقع پرشائع کی گئی ہے۔

صدر بائیڈن کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،

اسرائیلی پولیس نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس میں المطلع شفاخانے کے قریب ہونے والے احتجاج کو کچل دیا۔

حماس کی طرف سے فلسطینی و عرب عوام اور ملت اسلامیہ کو عید مبارک

حماس نے عیدالاضحی کے موقع پر فلسطینی عوام ، عربوں اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر حماس نے ان فلسطینیوں اور دنیا بھر مسلاموں کو بطور خاص سلام پیش کیا ہے جنہوں نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی کی ۔

مسافر یطا سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سلسلہ روکا جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے فلسطینی عوام کی یطا سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کرانے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ نے جبری طور پر تقریبا 1200 فلسطینیوں کو اپنے گھروں اور علاقے سے بے دخل کرنے پر اسرائیل کو انتباہ کیا ہے۔

فلسطینی نظر بند شہریوں کے عدالتی بائیکاٹ کو 184 روز ہو گئے

قابض اسرائیلی اتھارٹی کے انتظامی احکامات کے تحت بغیر الزام کے نظر بند کیے گئے فلسطینیوں کے عدالتی بائیکاٹ کو 184 واں روز مکمل ہو گیا ہے۔ یہ نظر بند فلسطیی بغیر کسی الزام یا مقدمے کے لمبی نظر بندی اور اس نظر بندی میں بار بار بلا جواز توسیع کے خلاف پچھلے چھ ماہ سےاحتجاج کر رہے ہیں۔

’’اسرائیلی وزارت داخلہ نے 29 یہودی آبادیوں کو قانونی تسلیم کر لیا‘‘

اسرائیلی وزارت داخلہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صہیونی آبادکاروں کی تقریبا 29 آبادیوں کو قانونی تسلیم کر لیا ہے۔

مذبی انتہا پسندی اور نسل پرستی کے خلاف تنظیم کے عہدے داروں کا انتخاب

اتحاد برائے انسداد فرقہ ورانہ انتہا پسندی المعروف یو اے ایس ایف (یونائیٹڈ اگینسٹ سکٹیرین فنیٹسزم) نے اپنی جاری دوسالہ مدت کے لیے عہدے داروں کا انتخاب کر لیا ہے۔ یہ منتخب عہدے دار 2024 تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔

متاثرین میں اضافے کے ساتھ فلسطین میں کرونا وائرس کی چھٹی لہر کا حملہ

مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں حال ہی میں روزانہ کیسز کی بلند ترین شرح کے بعد فلسطین کرونا وائرس کی چھٹی لہر میں داخل ہو رہا ہے۔

انجینئر علی حسن حرب شہید کی شہادت پر حماس کا اظہار تعزیت

حماس نے 27 سالہ فلسطینی انجینئر علی حسن حرب کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، جس کے دل میں ایک یہودی آباد کار نے چھرا گھونپا تھا کیونکہ "وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب اسکاکا قصبے پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کی مزاحمت کر رہا تھا۔"

فلسطین میں کرونا وائرس کے 403 نئے کیسز کی تصدیق

اتوار کو رام اللہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 12 سے 18 جون میں کرونا وائرس کے 2968 ٹیسٹ لیے گئے جن میں مزید 403 مریضوں کے وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔