جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین

مسئلہ فلسطین سے متعلق عالمی عرب کانفرنس تیونس کی میزبانی میں شروع

تیونس کی میزبانی میں دوسری عالمی عرب کانفرنس برائے فلسطین کل جمعہ کو شروع ہوئی جس کا افتتاح تیونس کی جنرل لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حسین العباسی نے کیا۔ کانفرنس میں عرب ممالک، فلسطین، اسلامی دنیا اور یورپی ملکوں سے بھی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

سولہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی بدستور صہیونی فوج کی تحویل میں!

اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید فلسطینی نوجوانوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے جانے کےبعد اب بھی 16 شہداء کی میتیں دشمن فوج کی تحویل میں ہیں اور انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنےسے انکار کیا جا رہا ہے۔

بیت المقدس: اسرائیلی بس میں فدائی حملہ کرنےوالا فلسطینی شہید

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ سوموار کی شام بیت المقدس میں ایک اسرائیلی بس میں فدائی حملہ کرکے 21 یہودیوں کو زخمی کرنے والا فلسطینی نوجوان عبدالحمید ابو سرور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔

شہید فلسطینی کا مکان گرانے کے خلاف احتجاج، دو اسرائیلی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے میں واقع ’’قلندیا‘‘ پناہ گزین کیمپ میں صہیونی فوج کی جانب سے شہید فلسطینی حسین ابو غوش کا مکان مسمار کیے جانے کے خلاف مقامی شہریوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ فوج نےکریک ڈاؤن میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطینی صحافیہ کو مکمل تفتیش تک اسرائیلی حراست میں رکھنے کا حکم

اسرائیل کی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے حراست میں لی گئی فلسطینی صحافیہ سماح دویک کے خلاف جاری تفتیش اور مقدمہ کی کارروائی مکمل ہونے تک اسے حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

فلسطینی شہروں کے لغوی اور اصطلاحی معانی

فلسطینی شہر اور ان کے لغوی اور اصطلاحی معانی جانئیے ممتاز فلسطینی ماہرقانون ڈاکٹر حنا عیسی سے۔

مشرق وسطیٰ میں امن کی مسدود ہوتی راہیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر امریکی سفارتکار ہنری کسنجر کی ایک تحریر

فلسطینی بچے ابوخضیر کے قاتل پرفرد جرم عاید

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے سنہ 2014ء میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی بچے کو وحشیانہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر شہید کرنے میں ملوث مرکزی ملزم یوسف بن ڈیوڈ کو قتل عمد کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس پر فرد جرم عاید کی ہے۔

فلسطینی بچے کے قاتل اسرائیلی فوجی پر‘غیرارادی‘ قتل کی فرد جرم عاید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے پچھلے ماہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی لڑکے کو دانستہ طورپر گولیاں مار کر شہید کرنے میں قصور وار قرار دیے گئے اسرائیلی فوجی پر فرد جرم عاید کی گئی ہے

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی صحافی کو ڈیڑھ سال قید بامشقت کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی صحافی محمد نمر عصیدہ کو 18 ماہ قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اسیر صحافی کا تعلق مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مغربی قصبے تل سے بتایا جاتا ہے۔