پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین

فلسطین میں معذور افراد کے لیے سیاسی کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ

فلسطین میں معذور افراد کے اہل خانہ اور معذوروں کی بہبود کے لیے سرگرم تنظیموں نے فلسطینی حکومت، رام اللہ اتھارٹی اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی شعبے میں خدمات انجام دینے کے لیے معذور افراد کو بھی مساوی حقوق فراہم کریں۔

فلسطین:15 سال بعد تین بچیوں کی پیدائش

فلسطین میں پندرہ سال تک اولاد سے محروم رہنے کے بعد قدرت نے اس کی گود تین بچیوں سے بھر کر گھر کو رحمت سے مالا مال کر دیا۔

صہیونیت کے سائے میں سسکتا فلسطین کا تاریخی مقام ’’دار الضرب‘‘

ارض فلسطین ان گنت گراں مایہ تاریخی مقامات سے بھرپور ہے مگر بیشتر تاریخی مقامات کسی نہ کسی شکل میں غاصب صہیونیوں کے تسلط کے باعث یا تو اپنی تاریخی حیثیت کھو رہے ہیں یا انہیں ایک سازش کے تحت یہودیوں کا تاریخی ورثہ قرار دینے کی مذموم مہم جاری و ساری ہے۔

’’گوگل میپ‘‘ میں فلسطین کا نام شامل کرانے کے لیے مہم شروع

عالمی سرچ انجن ’’گوگل‘‘ کی جانب سے ’’گوگل میپ‘‘ ایپلی کیشن میں فلسطین کے بجائے اسرائیل کا نام شامل کیے جانے پر فلسطینی عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی سماجی کارکنوں کی طرف سے جہاں ایک طرف گوگل کے اس اقدام کو صہیونی ریاست کی طرف داری قراردیا گیا ہے وہیں ساتھ ہی ایک آن لائن مہم شروع کی گئی ہے جس میں ’’گوگل میپ‘‘ میں اسرائیل کے بجائے فلسطین کا نام شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فلسطین میں عالمی امدادی ادارے صہیونی انتقام کا نشانہ

فلسطینی قوم کی طرح ان کی مدد کرنے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں مظلوم فلسطینیوں کی معاونت کرنے والے عالمی، علاقائی اور مقامی فلاحی ادارے بھی صہیونی ریاست کی مذموم و مکروہ سازشوں اور انتقامی پالیسیوں کا شکار چلے آ رہے ہیں۔

‘بغاوت کی سازش نے ترک قوم کے فلسطینیوں کی حمایت کو اور پختہ کر دیا’

فلسطین میں عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی میں وسط جولائی کو آنے والی ناکام فوجی بغاوت کے نتیجے میں ترک قوم کے فلسطینیوں کی حمایت اور مدد کے عزم میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

فلسطینیوں پر بیرون ملک سفر پر اسرائیلی پابندیاں برقرار،

اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر بیرون ملک سفر پرعاید پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن سے اردن جانے والے 49 فلسطینیوں کو سفر سے روک دیا گیا۔

بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزد جمع کرانے کی تاریخ تبدیل

فلسطین کے مرکزی الیکشن کمیشن نے کل جمعرات کو ایک نئے فرمان میں فلسطین میں آٹھ اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 اگست سے 25 اگست کے دوران جمع کرائے جائیں گے۔

فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر ناروا صہیونی پابندیاں بدستور جاری

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے 106 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فلسطینی علاقوں میں بدھ کے روز عیدالفطر کا اعلان

بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز رمضان المبارک کے 30 روز پورے ہوجائینگے اور مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے علاقے میں بدھ کے روز عید کا پہلا روز ہوگا۔