جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر

اسرائیلی پابندیاں، فلسطینی اسیر 15 سال سے اہلخانہ سے ملاقات سے محروم

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ فلسطینی اسیران سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسیر فارس بارود گذشتہ پندرہ سال سے اپنے اہل خانہ اور والدین سے ملنے سے محروم ہیں۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف مسلسل دو ماہ سے زاید عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر انس شدید کی حالت ابترہونے کے بعد اسے ’’اساف ہروفیہ‘‘ اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید زخمی فلسطینی کی حالت خطرے سے باہر

اسرائیلی فوج کی قید میں موجود ایک زخمی فلسطینی شہری کی حالت اب قدرے بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔

اسرائیل جیلوں میں 14 سال تک قید رہنے والے فلسطینی شہری کی رہائی

اسرائیلی فوج نے چودہ سال تک قید وبند میں رکھنے کے بعد ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کر دیا۔

اسرائیلی جیلوں میں دو فلسطینی اسیران کی 15 دن سے بھوک ہڑتال جاری

قابض صہیونی فوج کی جانب سے انتظامی قید میں ڈالے گئے دو فلسطینی اسیران مجد ابو شملہ اور حسن ربایعہ نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے میثلون اور یعبد قصبے سے ہے اور وہ گذشتہ 15 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی عقوبت خانے، ایک سال میں 2155 فلسطینی بچوں کو اذیتیں دی گئیں

فلسطین میں اسیران کے امور پرنظر رکھنے والے ایک تجزیہ نگار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی فوج فلسطینی بچوں کو تحریک انتفاضہ کا سب سے بڑا محرک اور متحرک عوامل سمجھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ برس اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران سب سے زیادہ فلسطینی بچوں کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسیر فلسطینی نوجوان کی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی فوج کی طرف سے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف ایک فلسطینی نوجوان نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 12 سال بعد رہا

اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو 12 سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے 28 سالہ عزمی مروان برکات کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے العین پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست میں چھٹی بار چار ماہ کی توسیع

قابض صہیونی حکام نے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری بلال سلیم سلب التمیمی کی مدت حراست میں چھٹی بار چار ماہ کی توسیع کی ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل

اسرائیلی جیل میں دو ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نوجوان مالک القاضی کی حالت مزید تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق القاضی کی مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اس کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔ صہیونی جیل انتظامیہ نے مالک القاضی کو جبری خوراک دینے کی کوشش کی ہے مگر قیدی نے خوراک لینےسے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے ’’ویلفسون‘‘ نامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔