چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

عباس ملیشیا نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

کل بدھ کو فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت فورسز نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کیمپ میں رکاوٹیں ہٹانےپر اعتراض کرنے والے نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فلسطین میں سیاسی گرفتاریوں کا معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے کا مطالبہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں سیاسی بنیادوں پر سابق قیدیوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کو یورپی یونین میں اٹھانے پر زور دیا ہے۔

غرب اردن میں اشتیہ حکومت کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال

کل جُمعہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں یونیفائیڈ ٹیچرز موومنٹ نے وزیر اعظم محمد اشتیہ کی سربراہی میں حکومت کے خلاف احتجاج کو مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان کے دیرینہ اور اصولی مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں وہ نئے تعلیمی سال میں اسکول نہیں کھولیں گے۔

محمود عباس نے 12 فلسطینی گورنر برطرف کردیے

فلسطینی صدر محمود عباس نے تحریک فتح اور تنظیم آزادی فلسطین ‘پی ایل او‘ میں اس وقت ہلچل مچا دی جب انہوں نے کل جمعرات کو حیران کن طور پر فلسطینی اتھارٹی کے کل 16 گورنرز میں سے 12 گورنروں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔

اسماعیل ھنیہ کا محمود عباس کو فون

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی شام فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا۔ فون پر دونوں رہنماؤں نے قاہرہ میں ہونے والی سیکرٹری جنرل کے اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی اتھارٹی نے غزہ میں بجلی بحران کے حل کا فارمولہ مسترد کردیا

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے ہم نے قاہرہ میں جنرل سکریٹریزکے اجلاس سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا اور نہ ہی ہم نے کوئی بات چیت کی۔

اسلامی جہاد کا فلسطینی اتھارٹی پرمزاحمت کچلنے کا الزام

اسلامی جہاد موومنٹ کے رہنما ماہر الاخراس نے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے غرب اردن بالخصوص جنین میں مزاحمت کچلنے کے لیے ایک نیا پلان تیار کیا ہے۔

فلسطینی عہدیدار حسین الشیخ کی اسرائیلی انٹیلی جنس چیف سے ملاقات

عبرانی ٹی وی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ کل سوموار کی شام تنظیم آزادی فلسطین[ PLO] کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ نے اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے شن بیٹ کے سربراہ رونن بار سےملاقات کی۔

عباس ملیشیا نے جنین کے ابن سینا ہسپتال سابق قیدی کو اغوا کرلیا

کل اتوار کی سہ پہر فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی حکام نے شہر غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے ابن سینا ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ایک خطرناک نظیر میں زخمی سابق قیدی زاید الصباغ کو اغوا کر لیا۔

قاہرہ مذاکرات میں شرکت سیاسی قیدیوں کی رہائی سے مشروط:اسلامی جہاد

اتوار کے روز اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے مصر کی میزبانی میں ہونے والےفلسطینی دھڑوں کے مذاکرات میں صرف اس صورت میں شرکت کریں گے جب فلسطینی اتھارٹی حراست میں لیے اسلامی جہاد کے کارکنوں کو رہا کرے گی۔