دوشنبه 12/می/2025

غزہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی بچے زخمی

غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز واپسی کے عظیم مارچ میں شرکت کرنے والے پر امن مظاہرین پر قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

‘حق واپسی’ تحریک کی طرف سے صدر محمود عباس کو غزہ کے دورے کی دعوت

فلسطین کےعلاقےغزہ کی پٹی میں‌ حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کے لیے30مارچ 2018ء سے جاری تحریک کی انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو غزہ کےدورے کی دعوت دی ہے۔

غزہ:حق واپسی مظاہروں کےدوران اسرائیلی فائرنگ سے 60 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں‌ کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 60 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطینی قوم کو غیر مسبوق مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو غیر مسبوق چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی پر قابو پانے کی کوشش کے باوجود غزہ کےعوام کے مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ھدار گولڈن کے قتل کا دعویٰ دبائو سے بچنے کے لیے کیا

فلسطین کے علاقے غزہ میں 2014ء کے موسم گرماں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ھدار گولڈن کے اہل خانہ نے صہیونی فوج پر دھوکہ دہی اور خود کو عوامی دبائو اور تنقید سے بچنے کے لیے مغوی کے بارے میں غلط بیانی کا الزام عاید کیا ہے۔

"صدی کی ڈیل” کے مقابلے کے لیے فلسطین میں متحدہ قومی محاذ کا قیام

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قومی، سیاسی اورمذہبی قوتوں نے امریکا کے سازشی منصوبے 'صدی کی ڈیل' کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ قومی محاذ تشکیل دیا ہے۔ اگلے مرحلے میں اس متحدہ محاذ میں غرب اردن، القدس، سمندر پار فلسطینیوں، عرب ممالک، عالم اسلام اور زندہ ضمیر عالمی تنظیموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

غزہ: گھر کے اندر بم دھماکے سے ایک 14 سالہ لڑکا شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے مقام پر ایک گھر کے اندر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا شہید ہوگیا۔

غزہ میں صنعتوں کو فعال بنانے پر اتفاق رائے موجود ہے: الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عرب ممالک کے توسط سے اسرائیل اور حماس کےدرمیان بالواسطہ طور پر غزہ میں صنعتی زون کو فعال بنانے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تکنیکی ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی رصدگاہ پر بمباری

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک رصد گاہ پر بم باری کی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غزہ میں حق واپسی مارچ کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے 284 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 284 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔