پنج شنبه 01/می/2025

غزہ

اسرائیل کی انتقامی پالیسی، غزہ کے لاکھوں طلباء نصابی کتب سے بھی محروم

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں سے انتقامی پالیسی کے مظاہر آئے روز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ صہیونی دشمنوں کی انتقامی پالیسی کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ غزہ کی پٹی سے باہر طبع کی گئی اسکول کی نصابی کتابیں بھی غزہ کے اسکول کے بچوں تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

مصرکا منگل کو غزہ کے عازمین حج کے لیے رفح گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ

مصری حکام نے غزہ کی پٹی کے عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کے لیے پرسوں منگل کو رفح گذرگاہ تین دن کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین: منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پراسیکیوٹر جنرل نے کہا ہے کہ منشیات کے فروغ اور اس کے استعمال میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ پراسیکیوٹر نے عدالتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دیں۔

غزہ: ننھے نابینا حفاظ قرآن میں مقابلہ حفظ کا انعقاد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ’’امل انسٹیٹیوٹ‘‘ کے زیراہتمام نابینا حفاظ قرآن کریم کے درمیان مکمل قرآن پاک اور بعض پاروں اور سورتوں کے حفظ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ نابینا طلباء نے حصہ لیا۔

غزہ پر تازہ حملے غاصب صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت ہے: او آئی سی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے تازہ فضائی اور زمینی حملوں پر عالم اسلام کی طرف سے شدید ردعمل سا منے آیا ہے۔اسلامی دنیا کی نمائندہ اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں کو صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی اور فضائی حملہ کر دیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر زمینی اور فضائی حملے شروع کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک کم سے کم چار بچوں سمیت متعدد شہری زخمی بتائے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام اور رات گئے غزہ کی پٹی میں بیت حانون، بیت لاھیا، شمالی غزہ اور جنوبی اور وسطی غزہ میں کم سے کم 60 فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں۔

غزہ: ترکی کی طرف سے بھیجا گیا امدادی سامان غریب شہریوں میں تقسیم

ترکی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے غریب اور محصورشہریوں کے لیے ارسال کردہ امدادی سامان کی تقسیم کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔ گذشتہ روز فلسطینی وزارت برائے بہبود آبادی کی جانب سے ترکی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کے پیکٹ غریب شہریوں میں تقسیم کیے۔

محصورین غزہ نے اپنے عزم سےصہیونی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے غزہ کے محصورین کے عزم ، ولولے ، حوصلے اور جرات و بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہالیان غزہ نے اپنے عزم سے غاصب صہیونی ریاست کے طاقت کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا۔

غزہ ملازمین کے لیے قطری امداد فلسطینی اتھارٹی نے ہڑپ کرلی:احمد بحر

فلسطینی اتھارٹی نے خلیجی ملک قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ہزاروں سرکاری ملازمین کے لیے بھیجی گئی امدادی رقم قبضے میں لے لی ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے ہزاروں ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی سیاسی حلقوں نے غزہ کے ملازمین کے لیے بھجوائی گئی امدادی رقم ہڑپ کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غزہ: عمر رسیدہ خاتون کے قاتل کو سزائے موت، دو ملزمان کو قید کی سزا

فلسطین کی ایک فوج داری عدالت نے غزہ کی پٹی میں ایک عمر رسیدہ خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں ملوث ایک مجرم کو سزائے موت جب کہ اس کے دو ساتھیوں کو قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔