جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ایک ماہ مکمل، 1800 شہید، 4000 زخمی

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج پورے ایک ماہ سے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں "نسلی تطہیر اور نسل کشی کے جرم" کی مرتکب ہو رہی ہے ، جس میں 1800 سے زائد افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔ ہسپتالوں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا ہے اور ۰۰ 4000 فلسطینی زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔

غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کی حمایت میں واشنگٹن میں مظاہرہ

گذشتہ ماہ کے وسط سے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاری قتل عام میں اضافے کےبعد امریکہ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔

اسرائیل نے ’انروا‘ کے ساتھ معاہدے کی منسوخی سے’یو این‘ کو آگاہ کردیا

قابض اسرائیلی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں جس میں مغربی کنارہ اور غزہ کی پٹی شامل ہیں کی کارروائیوں کو کنٹرول کرنے والے معاہدے کی منسوخی سے متعلق اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا ہے۔

غزہ:نسل کشی کی جنگ کا 395واں روز،وحشیانہ بمباری میں ہولناک قتل عام

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ چار نومبر سوموار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 395 واں روز ہے۔

کمال عدوان ہسپتال کے ڈارمیٹری فلور پر بم باری میں چھ بچے شدید زخمی

غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں قائم کمال عدوال ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام قابض اسرائیلی فوج نے ہسپتال کی رہائشی منزل کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چھ بچے شدید زخمی ہو گئے۔

’انروا‘ پر پابندی لگانے کے بجائےغزہ کی پٹی میں جنگ بند کی جائے:

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انروا ایجنسی پر پابندی لگانے یا اس کا متبادل تلاش کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

غزہ کے ہسپتالوں میں حماس کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا: اے پی

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف کیا ہے کہ "اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں نشانہ بنائے گئے ہسپتالوں میں حماس کے جنگجوؤں کی موجودگی کے ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں"۔

قابض اسرائیلی فوج کا جبالیہ میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض اسرائیلی فوج نے القسام بریگیڈز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس کے دو فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ میں ایک عمارت پر بم حملے میں ہلاک ہوگئے۔

’بزدلوں کا عالمی نظام غزہ میں نسل کشی روکنے میں ناکام ہوچکاہے‘

انسانی حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے کہا پےہے کہ غزہ کی پٹی خاص طور پر اس کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام میں فیصلہ کن اقدام لینے میں بین الاقوامی نظام کی ناکامی اسے جرائم میں شریک بناتی ہے۔ عالمی نظامی کی اس مجرمانہ بے حسی اور کمزوری قابض صہیونی فاشسٹ ریاست کو اپنے جرائم جاری رکھنےکا حوصلہ دے رہے ہیں۔ نسل کشی کا جرم فلسطینیوں کی زندگیوں اور وقار کے لیے عالمی نظام کی بے توقیری کا واضح ثبوت ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،48 گھنٹوں میں 40 شہید، سیکڑوں زخمی

سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ اور اس کے گردونواح میں میں متعدد قتل عام کیے، جن میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔