یکشنبه 17/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

امریکی تجویزبارے بلنکن کا بیان ایک نیا دھوکہ ہے:مزاحمتی کمیٹیز

فلسطین میں مزاحمتی کمیٹیز کا کہنا ہے کہ نئی امریکی تجویز کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیانات گذشتہ دو جولائی کو طے پانے والے معاہدے کو روکنے کے لیے ایک نئی امریکی چال ہے۔

غزہ اور خان یونس شہروں میں قتل عام، 18 فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ مقامات پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔ سومواراور منگل کی درمیانی شب غزہ کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر وحشانہ حملہ کیا جب کہ دوسرا قتل عام جنوبی شہرخان یونس میں کیا گیا۔

اقوام متحدہ: غزہ میں پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اوچا نے کہا ہے کہ "غزہ کی پٹی میں پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے‘‘۔

جنگ بندی نیتن یاھو رکاوٹ،دباؤ بھی اسی پر ڈالا جائے:اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اسامہ حمدان نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت نے پہلےدن ہی امریکی صدر بائیڈن کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز پر اتفاق کیا تھا، لیکن امریکی انتظامیہ نیتن یاہو کو اس پر قائل کرنے میں ناکام رہی۔ اسرائیلی بائیڈن کے بیانیے میں شامل مسائل سے پیچھے ہٹ گئے اور جنگ بندی میں پیش رفت نہیں ہونے دی۔

’برطانیہ اسرائیلی فوج کو انٹیلی جنس انٹیلی تعاون فراہم کررہا ہے‘

غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ برطانیہ قابض اسرائیلی فوج کوغزہ مجاھدین کے خلاف انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کی مہم میں میں حصہ ڈال رہا ہے۔

غزہ میں امریکی مدد سے جاری نسل کشی کی جنگ میں مزید 40 شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ امریکی اور مغربی طاقتوں کی مدد سے غزہ کی پٹی میں معصوم فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجےمیں مزید چالیس فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

الجزائری صدر کا غزہ میں 3 ہسپتالوں کی تعمیر کا اعلان

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ اگر مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان زمینی سرحدیں کھول دی جاتی ہیں تو ان کا ملک غزہ میں 3 ہسپتال بنانے کے لیے تیار ہے۔

غزہ میں لڑائی میں تیزی اسرائیلی فاشزم کا منہ بولتا ثبوت ہے: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ صہیونی کابینہ کی جانب سے اپنی نازی فوج کو خان یونس اور رفح میں لڑائی کی شدت بڑھانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ جنگ بندی کے مذاکرات میں دشمن کی مذاکراتی پوزیشن کو بہتربنایا جا سکے۔ یہ غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف ان کے فاشسٹ رویے کی نئی شدت ہے۔

کولمبیا نے قابض اسرائیلی ریاست کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگا دی

امریکی بلومبرگ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ "کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اتوار کو اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے تاکہ بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے"۔

غزہ میں قابض فوج کی فائرنگ سے ایک صحافی زخمی

قابض اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں فائرنگ سے ’ٹی آر ٹی عربی‘ چینل کے عملے کو چوتھی بار نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چینل کا نامہ نگار سامی برہوم زخمی ہو گیا۔