غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مسلسل 442 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 45,227 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ 107,573 افراد مختلف زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے ہفتے کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں اور بے گھر افراد کے خلاف تین نئے قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے تھے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 21 شہداء کے جسد خاکی اور 61 زخمی لائے گئے۔