یکشنبه 17/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 50 فلسطینی شہید،124 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 50 شہید اور 124 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سےجاری جنگ 320 ویں روز جاری

غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے امریکی اور مغربی امداد سے شروع کی گئی جارحیت 320 ویں روز جاری ہے۔

غزہ: حمزہ مرتضیٰ کی شہادت کے بعد شہید صحافیوں کی تعداد 170 ہوگئی

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید ہوگیا۔ صحافی حمزہ عبدالرحمن مرتضیٰ کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

غزہ: دیر البلح بازار میں قتل عام میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے ایک نیا قتل عام کیا جس میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ دیر البلح میں 12 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دوسرا اجتماعی قتل عام ہے۔ اس میں دیر البلح میں شہریوں کے ایک مرکز پر بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہوگئے۔

غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا،انسانی صورتحال تباہ کن ہے: یو این

اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران پیدا ہونے والی انسانی صورت حال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ جاری ہے۔

غزہ میں بے گھر افراد کا تازہ قتل عام بچوں اورخواتین سمیت 12 شہید

قابض اسرائیلی فوج نے امریکی اور مغربی اسلحے سے غزہ میں ایک تازہ اجتماعی قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

’اسرائیل، امریکہ بھوک کوہتھیار کے طورپراستعمال کر رہے ہیں‘

فلسطین میں سرکاری میڈیا آفس نےکہا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست اور امریکی انتظامیہ واضح طور پر غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف بھوک اور خوراک کی قلت کو منظم پالیسی کے تحت سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ یہ جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے قتل عام کا 319 واں روز

قابض صیہونی افواج نے امریکی اور مغربی ممالک کے اسلحے اور جنگی سامان سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا 319واں روز ہے جس میں قابض فوج نے مزید قتل عام کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ھنیہ کے دفترکا عملہ شہید کردیا، حماس کا اظہار تعزیت

قابض صہیونی فوج نے تازہ بربریت میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ اسماعیل ھنیہ شہید کے دفتر کے متعدد کارکنوں کو شہید کردیا۔

غزہ میں انروا کے شہید ملامین کی تعداد 207 ہو گئی

غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ صہیونی جنگ کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے شہید ملازمین کی تعداد بڑھ کر 207 ہو گئی ہے۔