یکشنبه 17/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

ڈچ کھلاڑی انور الغازی کا غزہ کے بچوں کے لیے پانچ لاکھ یورو کا عطیہ

مراکشی نژاد ڈچ کھلاڑی انور الغازی نے غزہ کے بچوں کی مدد کے لیے پانچ لاکھ یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جو کہ جرمن فرسٹ ڈویژن میں مقابلہ کرنے والے کلب مینز سے ملنے والی رقم کا ایک تہائی ہے۔

پچھلے48 گھنٹوں غزہ میں جاری قتل عام میں 70 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 5 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا۔

مساجد کے خلاف شرانگیزصہیونی جنگ جس کی تاریخ میں نظیرنہیں ملتی

بالعموم پورے فلسطین اور بالخصوص غزہ کی پٹی میں پچھلے تقریبا ایک سال سے امریکی اور مغربی مدد سے جاری وحشیانہ صہیونی جارحیت میں مساجد اور ان میں موجود قرآن پاک کو خاص طور پرجرائم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قرآن پاک کے نسخوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہید کیا جا رہا ہے اور انہیں نذرآتش کیا جاتا ہے۔

بائیڈن کا اسرائیل سے غزہ کے محورصلاح الدین سے جزوی انخلا کا مشورہ

امریکی ویب سائٹ ’ایکسیس‘نے تین اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے قابض صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ مصر اور غزہ کی سرحد کے ایک حصے سے اسرائیلی افواج کے انخلاء پر رضامند ہوں۔

غزہ شہر کے 60 فیصد علاقے میں پانی ختم ہوچکا ہے: غزہ میونسپلٹی

غزہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ قابض سرائیلی فوج کی جانب سے پانی کی سہولیات اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تباہی اور بجلی کی کمی کی وجہ سے شہر کا 60 فیصد علاقہ پانی سے محروم ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں "محفوظ زون” کو 35 کلومیٹر تک محدود کر دیا

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی بمباری اور جارحیت نے پٹی کے مبینہ محفوظ علاقوں کو 230 کلومیٹر سے کم کر کے 35 کلومیٹر کر دیا ہے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے نسل کشی کا 323واں دن

قابض صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 24اگست ہفتے کےروز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 323واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں ویکسینیشن مہم کے دوران انخلاء ہر قیمت پر روکا جائے:ڈبلیوایچ او

عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے غزہ کی پٹی میں 10 ماہ کے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک ویکسنیشن مہم جاری رہتی ہے شہریوں کا جبری انخلا کو ہر قیمت پر روکا جانا چاہیے۔

غزہ کی لڑائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ غزہ شہر کے زیتونہ محلے میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوئے، جن میں چار شدید زخمی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا غزہ میں ویکسینیشن مہم کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ

فلسطینی وزارت صحت اور اقوام متحدہ کے حکام نے غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کی کامیابی کے لیے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔