یکشنبه 17/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں عالمی طور پرممنوعہ بموں کی باقیات سے آلودہ 50 ملین ٹن ملبہ

خصوصی اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ پر تقریباً 11 ماہ قبل شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے جس ملبے کا سامنا ہے، وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ایک غیرمعمولی ماحولیاتی اور اقتصادی چیلنج ہے۔

جارحیت کو روکنا اولین ترجیح ہے مگرصہیونی دشمن رکاوٹ ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ اسامہ حمدان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا آغاز مستقل جنگ بندی اور تمام غزہ کی پٹی سے قابض افواج کے انخلاء پر اصرار سے ہوا۔ہم اپنے اصولی مطالبات پر قائم ہیں مگر دشمن ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

حماس کا وفد قاہرہ سے واپس، دو جولائی کےفارمولے پرعمل درآمد پر زور

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا وفد تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد اتوار کی شام مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے واپس قطر روانہ ہوگیا۔ اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی حکام کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کو آگے بڑھانا تھا۔

آئرش مظاہرین کا امریکہ سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

اتوارکے روزآئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں مظاہرین نےامریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی ریاست کی فوجی حمایت بند کرے۔

غزہ میں 15 ہزاربچےغذائی قلت کی وجہ سے موت کےخطرے سے دوچار

اقوام متحدہ کی طرف سے تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں تقریباً 15000 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یہ رپورٹ غزہ کی پٹی میں تقریباً 240000 نوجوان فلسطینیوں کا معائنہ کرنے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا غزہ کے یورپی ہسپتال کی بحالی کا اعلان

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے جنوبی شہرخان یونس کے یورپی ہسپتال کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ہسپتال کو اسرائیلی فوج نےچند ماہ قبل بمباری کرکے تباہ کردیا تھا۔

ایندھن کا ذخیرہ ختم، غزہ کے انڈونیشین ہسپتال نے خطرےکی گھنٹی بجا دی

شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشی ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان نے خبردار کیا ہے کہ ہسپتال کے پاس ڈیزل کی شدید قلت کے نتیجے میں ہسپتال چند گھنٹوں میں کام کرنا بند کر دے گا۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، مزید 71 فلسطینی شہید،112 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 71 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی حمایت سے جاری نسل کشی کا 324واں روز

قابض صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج ۲۵اگست اتوار کےروز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 324واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی میجر جنرل سمیت 3 سینیر فوجی افسر ہلاک

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں ایک میجر جنرل سمیت تین اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔