پنج شنبه 13/فوریه/2025

غزہ میں امریکی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 50 فلسطینی شہید

منگل 7-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں 49 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی تازہ کاری میں بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 45,854 شہید اور 109,139 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے زخمی اور شہداء ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ اس نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی