رفح پراسرائیلی حملہ جنگی جرم، عالمی تحقیقات کی جائیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل
منگل-27-اگست-2024
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے قابض سرائیلی فوج سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر ہونے والے حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے ان کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہے ایمنسٹی نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل شہریوں کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے یا کم کرنے کے لیے ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ناکام رہا۔ اس نے رفح میں کسی حفاظتی منصوبے کے بغیر اندھا دھند بمباری کی جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔