یکشنبه 17/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں فی کس پانی کا حصہ یومیہ صرف 5 لیٹر رہ گیا

فلسطین کی واٹر اتھارٹی کے سربراہ مازن غنیم نے کہا ہے کہ جنگ جاری رہنے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں پانی کا فی کس حصہ 5 لیٹر یومیہ سے زیادہ نہیں ہے جو کہ انسانی بقا کی کم از کم حد سے بہت کم ہے کیونکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ کم سے کم حد 15 لیٹر یومیہ ہے۔

کیوبا کا امریکہ پراسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف "نسل کشی" میں اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے نسل کشی کی جنگ کا آج 328 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج اٹھائیس اگست بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل328 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں پولیومراکز کے حوالے سےنیتن یاھو کا دعویٰ جھوٹ ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے مخصوص جگہیں مختص کرنے کی بات ایک نئی ہیرا پھیری اور کھلا جھوٹ ہے۔اس کا مقصد فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور منظم قتل کی جنگ کو آگے بڑھانا ہے۔

غزہ : یواین امدادی قافلے پراسرائیلی بمباری،امدادی کارروائیاں معطل

غزہ کی پٹی پر امدادی قافلے پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تباہی کے بعد امدادی کارراوئیاں معطل کردی گئی ہیں۔

غزہ کے عوام عظیم جنگ لڑ رہے ہیں،انہیں تنہا نہ چھوڑاجائے:خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما اور جماعت کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی ہمارے عوام کے خلاف آئے روز ایک بڑی کھلی جنگ لڑ رہے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی نسل کشی جاری ، مزید 58 فلسطینی شہید،133 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف چار قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 58 فلسطینی شہید اور 133 زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں سینیر صحافی ہمشیرہ سمیت شہید

فلسطینی میڈیا گیدرنگ ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں صحافی محمد عبدالفتاح عبد ربہ اور اپنی ہمشیرہ سمیہ سمیت شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے فاشسٹ فوج کی جانب سے قتل عام جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج اٹھائیس اگست بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل327 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران جنگ روکی جائے:یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے کمشنرجنرل جوزپ بوریل نے غزہ کی پٹی میں پولیو کی ویکسینیشن مہم کے دوران انسانی بنیادوں پر 3 دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔