جمعه 07/فوریه/2025

غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک 117 فلسطینی شہید اور 266 زخمی ہو چکے

ہفتہ 18-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی میں وزارت دفاع کے ترجمان محمود بسال نے اعلان کیا کہ جمعہ کی رات آٹھ بجے تک جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے لمحے سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 117 ہو گئی ہے۔

بسال نے کہا کہ شہداء میں 30 بچے اور 32 خواتین شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 266 سے تجاوز کر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رفح میں دو، خان یونس میں 14 ، وسطی غزہ میں 10 اور غزہ سٹی 91 فلسطینی شہید ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی