شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد جاری نسل کشی کا 337 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج سات ستمبر ہفتے کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل ​337 واں روز ہے۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام،33 معصوم شہری شہید

جمعہ کے روز قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر قتل عام کیے ہیں جن میں سے زیادہ تر خیموں اور رہائشی علاقوں میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اس قتل عام کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ شہداء میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

عالمی میڈیا اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور غزہ کے اندر سے کوریج کرے:انروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بین الاقوامی میڈیا اداروں اور صحافیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے لیے قابض اسرائیلی ریاست پر دباؤ ڈالیں۔ تاکہ غزہ کے اندر جا کروہاں پر ہونے والی انسانی تباہی کی براہ راست کوریج کی جا سکے۔

غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 40878 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے جن میں مزید 17 فلسطینی شہید اور 56 زخمی ہوئے۔

ایمنسٹی کا غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سےغزہ میں جاری منظم جنگی جرائم کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں ہمیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مدد اسرائیل کی ذمہ داری ہے

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوگارک نے کہا ہے کہ "غزہ میں قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیلی ریاست کا فرض ہے کہ وہ ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنےکے قابل بنائے"۔

’جھوٹ بولنا بند کرو‘اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نیتن یاہو پر برس پڑے

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "نیتن یاھو قیدیوں کی رہائی کی بات کا بار بار جھوٹ بولنا بند کریں کیونکہ وہ قیدیوں کی رہائی میں ناکامی کے ذمہ دار ہیں اور کیونکہ وہ جنگ بندی معاہدے کے بجائے قیدیوں کو جنگ میں جھونک رہے ہیں‘‘۔

علماء کونسل کی اہالیان غزہ کی نصرت کے لیے نوافل اور قنوت نازلہ کی اپیل

فلسطینی علما کونسل نے دُنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کی نصرت کے لیے نوافل نماز ادا کریں اور نمازوں میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔

القسام نے مزید دو اسرائیلی قیدیوں کے قتل سے قبل پیغامات جاری کردیے

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے دو مزید اسرائیلی قیدیوں کے بیانات نشر کیے ہیں۔ ان میں ایک اسرائیلی مرد اور خاتون قیدی کا ویڈیو پیغام شامل ہے۔ یہ ان چھ قیدیوں میں شامل ہیں جن کی لاشیں قابض فوج کو رفح شہر میں ایک سرنگ کے اندر سے ہفتے کے روز ملی تھیں۔

حماس کا غزہ میں نسل کشی روکنے لیے سلامتی کونسل سے مداخلت کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے اور غزہ پر جنگ بندی کے حوالے سے اپنی قرارداد نمبر 2735 پر عمل درآمد کراتے ہوئے قابض ریاست کو قرارداد کا پابند کرائے۔