شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

یورپی یونین غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے:جوزف بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ یورپی یونین غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے (اسرائیل) پر سیاسی اور سفارتی دباؤ ڈال سکتی ہے۔

عالمی قوانین کی صریح بے توقیری پراسرائیل کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 11 ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور دنیا کے ممالک کو قابض اسرائیلی ریاست کی صریح بے توقیری کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظرانداز کرنے پر اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

وسطی اور جنوبی غزہ میں چار لاکھ46 ہزاربچوں کی ویکسی نیشن مکمل

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اپنی مہم کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں 446000 سے زیادہ بچوں کو قطرے پلانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

المواصی قتل عام کے بعد دنیا بے حسی ختم اور ہولوکاسٹ بند کرائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کےجنوبی شہر خان یونس میں المواصی میں وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاموشی اور بے حسی چھوڑ کر گیارہ ماہ سے جاری فلسطینیوں کے ہولو کاسٹ کو بند کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

خان یونس: المواصی میں فلسطینیوں کا قتل عام، درجنوں فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے آج منگل کی صبح غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں المواصی کے مقام پر بے گھر افراد کا نیا قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ درجنوں افراد لاپتا بتائے جاتے ہیں۔

سعودی فنڈڈ ’العربیہ‘چینل پستی کی گہری کھائیوں میں گرچکا:فلسطینی میڈیا

غزہ کی پٹی میں فلسطین کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کی حکومت کے قریبی سمجھے جانے والے’العربیہ‘ اور اس کے برادر الحدث چینلز کی "غیر معروضی" میڈیا کوریج پر سخت تنقید کی ہے۔سرکاری میڈیا دفتر نے العربیہ چینل پر اسرائیلی ریاست کے گمراہ کن بیانیے کی ترجمانی کا الزام عاید کیا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ غزہ کے 22 لاکھ افراد کو پٹی پر اسرائیلی جنگ کے 11 ماہ بعد بھی فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

امریکی اور مغربی مدد سے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کا 339 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج نو ستمبر سوموارکے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 339 واں روز ہے۔

غزہ کے 69 فی صد بچوں کو "پولیو” ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پٹی میں ایک دن سے لے کر 10 سال تک کی عمر کے 69 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔ پولیو ویکسین کی یہ خوراک سات دنوں کے اندر دی گئی ہے۔

اسرائیل نے وسطی اور جنوبی غزہ میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند کر دی

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی اور وسطی غزہ کی پٹی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی جس کے بعد وہاں پر موجود شہریوں کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔