شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں زندگی بچانے والی 74 فیصد ادویات ناپید ہیں: محکمہ صحت

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل مدحت عباس نے کہا کہ ہسپتالوں میں 74 فیصد زندگی بچانے والی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

غزہ میں 560000 سے زائد بچوں کی پولیوویکسی نیشن مکمل:ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نےکہا ہے کہ غزہ میں "پولیو ویکسینیشن مہم" کے پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر 560000 سے زیادہ فلسطینی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

’انروا‘ کے خلاف اسرائیلی الزامات جھوٹے ہیں: یون این سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے "اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ کے خلاف اسرائیلی ریاست کے الزامات جھوٹے اور مکمل طور پر ناقابل برداشت ہیں"۔

غزہ میں ہرچوتھے زخمی کی بحالی میں برسوں لگیں گے:ڈبلیو ایچ او

مسجد اقصیٰ کے امام اورخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے کے لیے نام نہاد "ہیکل" گروپوں کی مبینہ اشتعالا انگیز ویڈیو کے بعد مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے پوری مسلم امہ سے حرکت میں آنے کی اپیل کی ہے۔

فلسطینیوں کی حمایت کی پاداش میں امریکی میوزیم کے تین ملازمین برطرف

نیو یارک سٹی کے نوگوچی میوزیم نے کہا ہے کہ اس نے تین ملازمین کو فلسطینی جدو جہد کی علامت کوفیہ پہن کر ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنےکی وجہ سےملازمت سے برطرف کر دیا۔ یہ تینوں ملازمین ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی اور فلسطینی کاز کے ساتھ یکجہتی کی علامت کو فروغ دے رہے تھے۔

غزہ کی پٹی میں تین نئے قتل عام میں 34 فلسطینی شہید اور 96 زخمی

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تین نئے قتل عام کیے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی حمایت سے جاری نسل کشی کا 342 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج بارہ ستمبر جمعرات کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 342 واں روز ہے۔

غزہ شہر،شمالی گورنری میں ایک لاکھ 5 ہزاربچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں دو دنوں کے اندر غزہ اور شمالی گورنری میں 105000 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طبی ٹیمیں اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں خطرات کےباوجود اپنا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 64 فلسطینی شہید،104 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں چار خاندانوں کا قتل عام کیا جن کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوئے۔

جنوبی افریقہ اسرائیلی جنگی جرائم کےثبوت عدالت کوفراہم کرنے پر تیار

جنوبی افریقہ کے ایوان صدرنے کہا ہےکہ وہ آئندہ ماہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں حقائق اور شواہد کے ساتھ ایک میمورنڈم پیش کرے گا جس میں یہ ثابت کیا جائے گا کہ اسرائیل نے فلسطین میں نسل کشی کا جرم کیا ہے اور عرب ممالک اس مقدمے کی حمایت کرنے پر راضی ہیں۔