چهارشنبه 19/مارس/2025

غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں:حماس

بدھ 5-فروری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحرک مزاحمت "حماس” کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے رابطے اور مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت غزہ میں پناہ گاہوں، امداد اور تعمیر نو سے متعلق امور پر بات کررہی ہے۔

القانوع نے پریس بیانات میں مزید کہا کہ قابض دشمن جنگ بندی معاہدے میں انسانی ہمدردی کے پروٹوکول میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور اس پر عمل درآمد میں تاخیر کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے پناہ گاہ اور ریلیف ایک فوری انسانی مسئلہ ہے جو قابض دشمن سے چوری یا تاخیر کو برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں کی تعمیر نو اور سڑکوں اور پانی کے کنوؤں کی مرمت سے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد زندگی بحال ہو جائے گی۔

ایک اور تناظر میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ طوباس کے مشرق میں تیسیر چیک پوائنٹ پر کل منگل کو کی گئی کارروائی مغربی کنارے میں بڑھتی جارحیت اور فلسطینی عوام کے اپنے دفاع کے حق کے جواب میں کی گئی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا ہے قابض ریاست کے جرائم کے احتساب کی عدم موجودگی اور بین الاقوامی خاموشی قابض دشمن کو غزہ کی طرح مغربی کنارے میں تباہی کی جنگ کا ارتکاب کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

القانوع نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو ختم کرنے اور ان کے حقوق سلب کرنے کی غاصب دشمن کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "قابض دشمن جن اہداف کے حصول میں غزہ میں ناکام وہ مغربی کنارے میں بھی اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ہوگا۔

انیس جنوری کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت اور قابض اسرائیل کے درمیان جنگ بندی عمل میں آئی تھی جس کا پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا، جس کے دوران مصر ، امریکہ اور قطر کی ثالثی میں دوسرا اور پھر تیسرا مرحلہ شروع ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی