شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں اسرائیل کی نہیں فلسطینیوں کی حکومت ہوگی:اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسینیر رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کی محصور اور تباہ شدہ پٹی کے لیے گیارہ ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے بعد "مشترکہ فلسطینی حکومت" چاہتی ہے۔

غزہ میں نسل کشی جاری، 48 گھنٹوں میں 64 فلسطینی شہید، 155 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں 64 فلسطینی شہید اور 155 زخمی ہوئے۔

بوسٹن میں ایک شخص نےغزہ جنگ کی وجہ سے خود کو آگ لگا دی

امریکہ اور مغرب کی مدد سے قابض اسرائیلی ریاست کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ میں 41000 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور امریکہ کی شراکت کے خلاف احتجاجاً بوسٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب گزشتہ بدھ کو ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔

موسم سرما کی آمد سے قبل غزہ میں بے دو ملین لوگوں کو بچایاجائے

فلسطین میں حکومتی میڈیا آفس نے غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والے 20 لاکھ لوگوں کو بچانے کے لیے ایک فوری انسانی ایمرجنسی کال دی ہے۔

عالمی ادارے گرفتارطبی کارکنوں کا پتا چلانے میں مدد کریں:وزارت صحت

فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہےکہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران گرفتار کیےگئے درجنوں طبی کارکنوں جن میں ڈکٹر اور نرسز شامل ہیں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد کریں، تاکہ ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں درست معلومات مل سکیں۔

مراکش بھرمیں لاکھوں افراد کے غزہ میں نسل کشی روکنے کےلیے مظاہرے

مراکش کے کئی بڑے شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید غزہ کے نو فلسطینی شہری رہا

ہفتے کی صبح قابض اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے نو قیدیوں کو رہا کر دیا، جنہیں کئی ماہ اور ہفتوں تک زمینی جارحیت کے دوران حراست میں رکھا گیا تھا۔

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے نسل کشی کی جنگ 344 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج چودہ ستمبر ہفتے کے روزفلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل344 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

عرب لیگ اور ’او آئی سی‘ کا غزہ سے اسرائیلی فوج کےمکمل انخلا کا مطالبہ

جمعہ کے روز میڈریڈ میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کے مشترکہ اجلاس میں تنازعہ فلسطین کےدو ریاستی حل ، پائیدار امن کے حصول اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے ساتھ غزہ سے فوری طور پر انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزیر دفاع کا غزہ پر جنگ بند کرنے اورمذاکرات کا مطالبہ

چین نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت بند کرنے اور مذاکرات پر زور دیا ہے۔