یکشنبه 11/می/2025

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کا تشدد ناقابل قبول ہے:ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں کی طرف سے غزہ کی پٹی کے خلاف وحشیانہ جارحیت اور تباہ کن جنگ کے متوازی طور پر غرب اردن میں یہودی آباد کارون کی فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غزہ جنگ،اسرائیلی معیشت تباہ،48 ارب ڈالر کا نقصان

اسرائیلی قابض ریاست میں ایک مالیاتی مشاورتی کمپنی نےکہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کی وجہ سے موجودہ اور اگلے برسوں کے دوران قابض معیشت پر تقریباً 48 ارب ڈالر کا بوجھ پڑے گا۔

حماس کی غزہ میں الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ،ڈاکٹروں کی گرفتاری کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ اور ہسپتال میں موجود متعدد طبی عملے کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی ایک نئی شکل قرار دیا ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 48 واں دن، نسل کشی اور اجتماعی قتل وغارت گری جاری

صیہونی قابض افواج نے مسلسل 48ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں اپنا خونی ہولوکاسٹ جاری رکھا ہوا ہے جس میں مزید بمباری میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

امریکی اداکار فلسطین کے بچوں کے لیے روپڑا، نیتن یاہو برائی کی جڑ قرار

امریکی اداکار لیوک بروکس نے فلسطین میں بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا پچھلے کچھ دنوں سے بیمار تھا، ہمیں نیند نہیں آرہی تھی اور ہم اسے صحیح وقت پر ڈاکٹر کے پاس لے گئے، جب میں گھر آیا تو میں TikTok کو براؤز کر رہا تھا۔ سارا دن میں نے اس کے سوا کچھ نہیں دیکھا میرے سامنے صرف فلسطین میں خاندان اپنے بچوں کی لاشیں اٹھاتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیے

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے ملک میں اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے اور تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے حق میں پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی ہے۔ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوتا اور مذاکرات میں حصہ نہیں لیتا اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں ہوں گے۔

غزہ کے 111 شہداء کی خان یونس میں اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 111 شہداء کے جسد خاکی جو غزہ اور شمال کے رہائشی ہیں کو خان یونس کے مغرب میں ایک اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا: طیب ایردوآن

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو ہونی چاہیے اور یہ کہ اسرائیل کے قبضے کے باوجود یہ فلسطینی سرزمین رہے گی۔ انہوں نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے عرب اور اسلامی کوششوں کو یکجا کرنے پر زور دیا۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں 7 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں بمباری جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ایک ہی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کر دیے۔

غزہ پرقتل عام جاری،1354 اجتماعی قتل، کل شہدا کی تعداد 14128 ہوگئی

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر چھیالیسویں روز جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد (14128) سے زائد ہوگئی ہے، جن میں 5840 سے زائد بچے اور 3920 خواتین شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ شہداء میں سے 69 فیصد بچے اور خواتین کی کیٹیگری میں ہیں۔